حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 246
حقائق الفرقان ۲۴۶ سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ ا۔ہم سورہ واقعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔۱۹،۱۸ - يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّنْ مَّعِينٍ - جمعہ۔ان کے آس پاس پھرتے رہیں گے بچے جو سدا رہیں گے۔آ بخورے اور کوزے اور چھا گئیں اور صاف پانی کے پیالے بھرے ہوئے۔عسیر۔اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچے۔سدا رہنے والے۔آبخورے۔تتیاں اور پیالے ستھرے پانی کے لے کر۔( تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ) غلمان جمع ہے غلام کی اور ولد ان جمع ہے ولید کی۔یہ دونوں لفظ بیٹوں۔جوان خدمتگاروں کے لئے ہیں۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۴۵) اور ان کے ارد گر دعمر در از بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے۔جو فتوحات ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوئی۔جوان اور ادھیٹر شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔مخلد ادھیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۷۴) مُخلدون - جن کی پیشانی کے بال سفید ہوں۔( تشخیز الا زبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳، صفحه ۴۸۳) ۳۵- وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ - ترجمہ۔اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے۔تفسیر۔وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ - اعلیٰ خاندان کی بیویاں۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۳)