حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 245 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 245

حقائق الفرقان ۲۴۵ سُوْرَةُ الرَّحْمنِ يمَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ۔لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطن - یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے۔جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو ضروری ہے۔تشخیذ الا ذہان جلد ۷ نمبر ۵۔ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحه ۲۲۹) ۴۷۔وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتِن - ترجمہ۔اور جو کوئی ڈرا اپنے رب کے حضور میں کھڑے رہنے سے اس کے لئے دو بہشت ہیں۔قرآن کریم میں وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتن میں دو جنتوں کے وعدے ہم کو دیئے ہیں۔ایک دنیوی اور دوم بعد الموت۔ایک وہ ہے جس کو توریت کے پیدائش باب ۱۵:۲۱ میں جنت عدن کہا ہے اور مسلم کی صحیح میں۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۴۶) جنتن۔ایک ایمان کا بدلہ، ایک اعمال کا ایک دنیا میں، ایک آخرت میں ، ایک قبر میں ، ایک حشر میں۔تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳) ۵۹۔كَانَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ - ترجمہ۔وہ عورتیں گویا یا قوت اور مونگا ہوں گی۔تفسیر۔كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ۔ایشیاء کو چک کی عورتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۳)