حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 220
حقائق الفرقان ۲۲۰ سُوْرَةُ الطورِ چاہیے کہ لے آئیں کوئی کلام اسی طرح کا جب وہ سچے ہیں۔تفسیر۔کیا وہ کہتے ہیں اس کو ایسے ہی گھڑ لیا ہے۔نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے پھر اس کے مانند کوئی حدیث لا ویں اگر وہ سچے ہیں۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب صفحه ۲۵۴ حاشیه ) باری تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اس کتاب کو تم لوگ مصنوعی جانتے ہو تو اس کے مثل کوئی کتاب لاؤ اور فرمایا وَإِن كُنتُم فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَ لے الْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ۔(البقره: ۲۵،۲۴) اور کتے میں شرفاء وشعرائے قوم قریش کو خطاب فرمایا۔قُل لبِنِ اجْتَمَعَتِ الاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَو كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا (بنی اسرائیل: ۸۹) ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۴) ۳۶ تا ۳۸ - اَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ اَمَ هُمُ الْخَلِقُونَ۔اَم خَلَقُوا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بَلْ لَا يُوْقِنُونَ - اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبَّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ - ترجمہ۔کیا وہ آپ پیدا ہو گئے ہیں کسی کے پیدا کئے بغیر یا وہ خود پیدا کرنے والے ہیں۔یا انہوں نے پیدا کیا آسمان وزمین کو کچھ بھی نہیں وہ تو یقین ہی نہیں کرتے ( بڑے بد عقل ، اکھڑ ، ناسمجھ ہیں )۔کیا ان کے نزدیک تیرے رب کے خزانے ہیں یا وہ داروغہ چودھری ہیں۔( یا کوتوال وزبر دست )۔تفسیر۔ایک آریہ کے اعتراض یہ عالم کس نے بنایا؟ کیوں بنایا؟ کب بنایا؟ کن اشیاء سے کس لے اگر تم شک میں ہواسی سے جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا تو اس کے مثل کوئی ایک ٹکڑ الاؤ اور اللہ کے سوا اپنے گواہوں کو بلا ؤ اگر سچے ہو۔پھر اگر تم نے نہ کیا اور ہر گز نہ کر سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔۲؎ تو کہ دے کہ اگر جن اور انس اس قرآن کے مثل لانے پر متفق ہو جاویں تو اس کے مثل نہ لاویں گے گو باہم دگر مددگار بن جاویں۔