حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 216 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 216

حقائق الفرقان ۲۱۶ سُوْرَةُ الثَّرِيتِ کہ دینا اور بدوں علم و فہم کے اور بدوں اس کے کہ ویدوں کا تمہیں علم ہو۔ویدوں کی تائید میں گالی دینا جھوٹ بولنا تمہارے ہاتھ میں ہے اور اس کے سوا تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں تمام جہان کا تصرف ہے وغیرہ وغیرہ۔اسی طرح ضروری ہے کہ جناب النبی کی شان کے مطابق اس کے ہاتھ مانو اور اگر یوں نہیں مانتے تو سنو سام وید فصل دوم حصہ دو کا پر چھا نک نمبر 4 صفحہ ۷۴ میں ہے۔اندر بطور اس دیوتا کے جس کا بازو قوی ہے ہمارے لئے اپنے ہاتھ سے بہت سی پرورش کرنے والی لوٹ جمع کر بتاؤ اندر کون ہے؟ پھر اس کا داہنا ہاتھ کیا ہے اور اس سے لوٹ کر نا یہ کیسے الفاظ ہیں؟ کیا تم نے پر میشر کا نام سہنسر با ہو نہیں پڑھا اگر نہیں پڑھا تو یجروید کا پرش سکت دیکھو۔پھر اور سنو! ید کے معنے قوت کے ہیں۔قرآن کریم میں حضرت داؤد علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے۔وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْاَيْدِ إِنَّهُ آوَابٌ ( ص : ۱۸) یعنی یاد کرو ہمارے بندے داؤد کو بہت ہاتھوں والا ( بڑا طاقت ور ) وہ جناب الہی کی طرف توجہ کرنے والا ہے اور ید کے معنی نصرت وغیرہ کے بھی ہیں۔راغب میں ہے۔يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - الفتح : ١) أَيْ نُصْرَتِهِ وَنِعْمَتِهِ وَقُوَّتِهِ ید کے معنی ملک و تصرف کے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةٌ النكاح (البقرة: ۲۳۸) ان معنوں میں سے ہر ایک یہاں چسپاں ہو سکتا ہے۔اور عام انسانی بول چال میں بھی ہاتھ کا لفظ ان سب معنوں پر بولا جاتا ہے۔بتاؤ تو تمہاری سمجھ میں کوئی معنی بھی ان معنوں سے آتے ہیں یا نہیں؟ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈ یشن صفحہ ۲۷۱ تا ۲۷۳) ۵۷ - وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - ترجمہ۔اور میں نے بڑے آدمی اور جن اور غریب آدمی انسان کو جو پیدا کیا ہے تو بس اسی لئے کہ وہ - میری ہی عبادت کرتے رہیں۔تفسیر۔جن وانس کی پیدائش اس لئے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کریں۔نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳۳) ل اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔