حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 204 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 204

حقائق الفرقان ۲۰۴ سُوْرَةُ قَ سُوْرَةُ قَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورۃ ق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے قیامت کی خبر پہلے سے دے رکھی ہے اور نیک کوشش کے بدلہ کا وعدہ فرما رکھا ہے۔۲- ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ - ترجمہ۔ٹھہر کر غور کر۔قسم ہے قرآن مجید کی ( کہ بے شک محمد سچا پیغمبر ہے )۔تفسیر۔ق۔قیامت ہے اور اس کا شاہد قرآن مجید ہے کہ تم بعد الموت مبعوث ہو گے۔تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۲) 1 - وَنَزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبْرَكًا فَانبَتْنَا بِهِ جَنْتِ وَحَبَّ الْحَصِيدِ - ترجمہ۔اور ہم نے بادل سے پانی برسایا با برکت پھر اس سے اگائے باغ اور اناج جو کاٹا جاتا ہے۔تفسیر۔اتارا ہم نے بادلوں سے پانی برکت والا پھر لگائے ہم نے اس کے ساتھ باغ اور اناج کاٹنے کے۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۶ حاشیہ ) ۱۱ ، ۱۲ - وَالنَّخْلَ بسِقْتِ لَهَا طَلُعُ نَضِيدُ۔رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذلِكَ الْخُرُوجُ - ترجمہ۔اور لمبی لمبی اور اونچی کھجوریں بھی جن کے گا بھے تہ بہ تہ ہیں۔بندوں کو روزی دینے کے لیئے اور ہم نے اس سے زندہ کر دیا مردہ شہر کو۔اسی طرح نکلنا ہو گا ( قبروں سے قیامت کے لئے)۔تفسیر۔اور کھجور میں بلند جن کے خوشے تہ برتہ ہیں۔رزق ہے بندوں کیلئے اور زندہ کیا ہم نے اس کے ساتھ مردہ شہر کو۔اسی طرح نکلنا ہے ( یعنی زمین سے پھر نکلنا ہے )۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۹۶ حاشیہ)