حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 193
حقائق الفرقان ۱۹۳ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ b انَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُمْ۔کہ تم میں محمد خدا کا رسول ہے۔اگر تمہاری رائے پر چلے تو تمہیں مشکلوں اور دکھوں کا سامنا ہو۔الحکم نمبر ا جلد ۹ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ، صفحه ۱۱) ١١ - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - ترجمہ۔ایماندار تو آپس میں بس بھائی بھائی ہیں تو صلح کراؤ اپنے دو بھائیوں میں اور اللہ کوسپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔تفسیر۔تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔امیر سے غریب تک، شریف سے وضیع تک ، اجنبی سے اپنے پرائے ہم قوم تک۔اگر ایمان والوں میں رنج آجاوے تو ان بھائیوں میں صلح کرا دو اور اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم پر رحم ہو۔( تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۹) اس آیت کے رو سے مجھے یقین ہے کہ کم از کم اس آیت کے نزول تک جس قدر صحابہ تھے۔وہ آپس میں بھائی بھائی تھے۔اور یہ شیعہ کے خلاف نص صریح ہے۔( بدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ /جنوری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷) ۱۲ ، ۱۳ - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءُ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوا ج انْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الإِيمَانِ وَ مَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْهُ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَابٌ رَّحِيم ترجمہ۔اے ایماندارو! ٹھٹھانہ کیا کرے ایک قوم دوسری قوم سے ممکن ہے کہ جن پر ہنستے ہیں وہ بہتر