حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 175
حقائق الفرقان ۱۷۵ سُوْرَةُ الْأَحْقَافِ ٣١- قَالُوا يُقَومَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَ إِلَى طَرِيقِ مُسْتَقِيمٍ - ترجمہ۔کہنے لگے اے ہماری قوم ! ہم نے ایک کتاب سنی جو نازل ہوئی ہے موسیٰ کے بعد تصدیق کرتی ہے سب اچھی باتوں کی جو سامنے پیش ہوئی ہیں اور ایک سچی بات کی رہ نمائی کرتی ہے سیدھی راہ کی طرف۔تفسیر۔بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسیٰ کے پیچھے۔سچا کرتی سب انگلیوں کو سمجھاتی سچا دین اور راہ سیدھی۔( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۷ حاشیہ ) ۳۲، ۳۳ - يُقَومَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللهِ وَامِنُوا بِهِ يَغْفِرُ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَ يُجركُم مِّنْ عَذَابِ اَلِيْهِ - وَ مَنْ لَا يُجِبُ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزِ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَه مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ أُولَيكَ فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ - ترجمہ۔اے ہماری قوم ! اللہ کی طرف بلانے والوں کو مان لو اور ایمان لاؤ۔تمہارے گناہ تمہارے لئے معاف کئے جائیں گے اور ٹیس دینے والے عذاب سے تم پناہ میں آ ہی جاؤ گے۔اور جو نہ مانے گا اللہ کی طرف بلانے والے کو تو وہ تھکا نہ سکے گا ملک میں اور اللہ کے سوا اس کا کوئی بھی مددگار نہیں۔تو یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔تفسیر۔اے قوم ہماری مانو اللہ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ کہ بخشے تم کو کچھ تمہارے گناہ اور بچاوے تم کو ایک دکھ کی مار سے اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کو اس کے سوائے مددگار۔وہ لوگ بھٹکے ہیں صریح۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۹ حاشیه )