حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 176
حقائق الفرقان سُورَة مُحَمَّدٍ سُوْرَةُ مُحَمَّدٍ مَّدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ محمد کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔۲ - الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ۔ترجمہ۔جن لوگوں نے حق کو چھپایا اور اللہ کی راہ سے روکا ان کے اعمال اکارت گئے۔تفسیر۔خدا تعالیٰ کی ذات اس سے پاک ہے کہ اسے گمراہ کرنے والا کہا جائے۔اس لئے کہ خود قرآن مجید نے مختلف مقامات میں بڑے بڑے لوگوں اور شریروں کی نسبت کہا ہے کہ وہ گمراہ اور ہلاک کرنے والے ہوتے ہیں۔چنانچہ الَّذِینَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ - جولوگ منکر ہوئے۔اور اللہ کے راہ سے روکتے ہیں۔اللہ نے ان کے عمل باطل کر دیئے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۰۰) ۵- فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّى إِذَا اثْخَذْتُمُوهُمُ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنَا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ذَلِكَ وَ لَو يَشَاء اللّهُ لاَنْتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لِيَبْدُوا بَعْضَكُم بِبَعْضٍ وَالَّذِينَ قتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ۔ترجمہ۔پھر جب تمہاری ملاقات ہو جاوے منکروں سے تو ان کی گردنیں مارو۔یہاں تک کہ جب ان میں خوب خون ریزی کرو تو مضبوط قید کر لو پھر یا احسان کرنا اس کے بعد یا معاوضہ لے کر چھوڑ دینا یہاں تک کہ لڑائی رکھ دے اپنے ہتھیار۔یہ حالت ہے اور اگر اللہ چاہتا تو خود ان سے انتقام لیتا لیکن وہ چاہتا ہے کہ آزمائیں تم کو ایک دوسرے سے اور جولوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے تو اللہ