حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 164 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 164

حقائق الفرقان ۱۶۴ سُورَة الدُّخَانِ ۵۸،۵۷ - لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقْهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - ترجمہ ۔ نہ مزہ چکھیں گے وہاں موت کا سوا پہلی موت کے ( جو چکھ چکے دنیا میں ) اور ان کو اللہ نے بچا لیا جہنم کی آگ سے ۔ یہ تیرے رب کا فضل ہے اور یہی تو بڑی کامیابی ہے۔ تفسیر وَوَقْهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۔ اور بچایا ان کو دوزخ کی مار سے فضل سے تیرے رب کے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۸ حاشیہ )