حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 162
حقائق الفرقان ۱۶۲ سُورَة الدُّخَانِ چنانچہ میرا معمول ہے کہ جب بات گلے پڑ جائے۔تو پھر میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں۔اور خدا کے فضل سے ہمیشہ کامیاب ہوتا ہوں۔اور مجھے کوئی ایسا واقعہ یاد نہیں کہ میں نے کسی مباحثہ میں زک اٹھائی ہو۔مامورین کی جدا بات ہے۔انہیں تو اللہ کے حکم سے بعض وقت چیلنج کرنا پڑتا ہے۔مگر غور سے دیکھا جائے تو ابتدا ان کی طرف سے بھی نہیں ہوتی۔( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۲۔ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحہ ۸۵،۸۴) لے يوم تأتي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِینٍ۔اس آیت کے شان نزول میں لکھا ہے۔مکے میں جب قحط نہایت سخت پڑا۔ابوسفیان آپ کے پاس آئے اور کہا تو صلہ رحمی کا حکم کرتا ہے۔اور دیکھ تیرے باعث ہم کیسے وبال میں ہیں۔تو دعا کر۔آپ نے دعا کی۔جناب یوسف نے تو فرعونی خزانہ سے غلہ دلا یا تھا۔آپ نے الہی خزانہ سے دلایا۔( بخاری۔سورۃ دخان ) فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷۲) ١٧ - يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الكُبرى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ - ترجمہ۔اور جس دن ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے ہم تو بدلہ لینے والے ہیں۔تفسیر - البطشة الكبرى - جنگ بدر - ( تعمیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۱) ۱۹،۱۸ - وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُول قَوْمَ فَعَبَ وَ جَاءَهُمْ رَسُولُ كَرِيمُ - اَنْ اَدُّوا إلَى عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولُ آمِينَ - ترجمہ۔اور بے شک ہم آزما چکے ہیں ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور ان کے پاس معزز پیغمبر آیا تھا۔کہ میرے ساتھ کر دو اللہ کے بندوں کو (یعقوب کی اولاد کو ) میں تمہارے پاس بھیجا ہوا آیا ہوں ، امانت دار ہوں۔تفسیر۔اور ہر آئینہ آزمایا ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور آی ان لوگوں کو سول بزرگ کہ حوالے کر وطرف میرے اللہ کے بندوں کو ہر آئینہ میں تم لوگوں کا امانت دار اور رسول ہوں۔لے جس دن لاوے آسمان دھواں صریح۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )