حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 159 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 159

حقائق الفرقان ۱۵۹ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِيْنَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِيْنَ تَابُوا وَ اتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - (المومن :۸) وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ - الشورى: 1) فصل الخطاب لمقدمه اهل الكتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴) اس سوال کے جواب میں کہ شفاعت کبریٰ اور صغریٰ کی تعریف کیا ہے۔شفاعت کبری یا صغریٰ کا قرآن سے بہ نسبت محمد صاحب کے کیا ثبوت ملتا ہے۔لفظی معنی لکھ کے آیت سے ثابت کریں تاویلیں اور مرادی معنی مطلوب نہیں۔جواب:۔یہ قرآن ہی وہ کتاب ہے جو ہر زمانے کے فلسفے میں اپنے آپ کو راست باز ثابت کرتی رہی اور ثابت کرے گی جس قدر علوم دنیا میں ترقی پاویں گے۔یہ کتاب ان کے نیچے اصولوں سے کبھی مخالفت نہ کرے گی اور اپنا صدق ظاہر کرنے کو بے تعصب محققوں کو اپنی راستی پر کھینچ لائے گی۔اگر حق طلبی مد نظر ہے۔اسی سوال کے جواب پر اکتفا کیجئے اور لیجئے ہم آپ کے تمام پہلوؤں کو دیکھ کے جواب دیتے ہیں اور لفظی معنے لکھ کر آیتیں دکھلاتے ہیں۔اور دونوں قسم کی شفاعتوں کا قرآن سے ثبوت دیتے ہیں۔شفاعت کے معنے سفارش۔صغریٰ کے معنے چھوٹی اور کبری کے معنی بڑی۔شفاعت صغری چھوٹی سپارش۔شفاعت کبری بڑی سپارش۔ہاں نہیں سپارش بڑی۔چھوٹا اور بڑا ہونا ایک نسبتی امر ہے۔جیسے ایک اور تین۔ایک تین سے چھوٹا اور تین ایک سے بڑا۔اب قرآن سے ثبوت لیجئے اور ثبوت بھی کیسا جس میں یہ بات بھی ثابت ہو جائے گی کہ دونوں قسم کی سفارش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ثابت ہے۔پہلے چھوٹی سفارش۔وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا الله تَوَّابًا رَّحِيمًا - ( النساء:۶۵) لے اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے۔اے رب ہمارے ہر چیز سمائی ہے تیری مہر اور خبر میں۔سو معاف کران کو جو تو بہ کریں اور چاہیں تیری راہ اور بچا ان کو آگ کی مار سے لے اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے۔سے اور ان لوگوں نے جس وقت اپنا برا کیا تھا اگر آتے تیرے پاس پھر اللہ سے بخشواتے اور بخشوا تا ان کو رسول تو اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔