حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 120 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 120

حقائق الفرقان سُورَة حم السجدة اسی طرح یاد رکھو کہ کلام بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ایسا ہی نطق بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ایسے ہی شہادت، تحدیث اور قول کے اقسام بھی ہوتے ہیں۔تم ایوروید تو پڑھے ہوئے نہیں مگر سنو ! ایک آتشک کا مارا ہوا ہمارے سامنے آتا ہے تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کے نقش و نگار جو آ تشک سے پیدا ہوتے ہیں اور اس کے آنکھ کان کی حالت صاف صاف گواہی دیتی ہے کہ یہ آ تشک کا مبتلا ہے۔ایک شخص مجلوق اور جریان کا مبتلا ہمارے سامنے آتا ہے اس کا آنکھ سے ہم پتہ لگا سکتے ہیں اور اسی طرح ہزاروں بیماروں میں یہ امر مشہود ہے۔پھر کیا علیم وخبیر ذات پاک کے سامنے ہی سمع و بصر گواہی نہیں دے سکتے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۱،۱۵۰) ۲۴ - وذلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِى ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ اَردُكُمْ فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَسِرِينَ - ترجمہ۔اور یہ بدگمانی ( یعنی اللہ نادان ہے خبیر نہیں ) جو تم نے اپنے رب کے حق میں کی۔اُس نے تو تم کو تباہ ہی کر دیا اب تو تم بڑے نقصان میں آگئے۔اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب سے کیا تمہیں ہلاک کیا۔پھر تم زیاں کا رہو گئے۔تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۶ حاشیہ) ج ٢٦ - وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِى أمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنَّهُم كَانُوا خَسِرِينَ - ترجمہ۔اور پھر یہ بھی ہے کہ ہم نے تعینات کر دیے ان پر ہم نشین تو انہوں نے پسند کر دکھائے ان کے کھلے اور چھپے کام اور ان پر ثابت ہوگئی پیش گوئی عذاب کی اُن اُمتوں کے ساتھ جو پہلے گزر چکے ہیں۔امراء، غرباء میں سے کچھ شک نہیں کہ وہ سب کے سب نقصان پانے والے تھے۔تفسیر۔اور لگادی ہم نے ان پر تعیناتی۔پھر انہوں نے بھلا دکھایا ان کو جو اُن کے آگے اور ان کے پیچھے اور ٹھیک پڑی ان پر بات مل کر سب فرقوں میں جو ہو چکے ہیں ان سے آگے جنوں کے اور آدمیوں کے وے تھے ٹوٹے والے۔( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۰ حاشیه )