حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 109
حقائق الفرقان 1+9 سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ کرنے سے پیدا ہوتی ہیں جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبّ مَنْ أَحْسَنَ اليْهَا - کامل علم والے، کامل قدرت والے، کامل احسانوں والے کی محبت خود بخود آ جاتی ہے۔اور پھر اس محبت کرنے والے میں فرماں برداری پیدا ہوتی ہے جو تمام سکھوں کی موجب ہے۔پہلے اپنے احسان بیان فرماتا ہے۔وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ۔پہلے بری سفر کا ذکر کیا۔اب بحری سفر کے ذرائع بتائے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸/ دسمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۲۰) ۸۲- وَيُرِيكُمُ ايَتِهِ فَاقَ أَيْتِ اللَّهِ تُنْكِرُونَ -۔ترجمہ۔اور اللہ تم کو دکھاتا ہے اپنی نشانیاں تو تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے۔تفسیر۔وَيُدِيكُم الته- ایک مقناطیسی سوئی کے طفیل اندھیری راتوں میں بڑے بڑے سمندروں میں سفر ہوتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۲۰) ۳ اَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَةً وَ أَثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ۔کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی کہ دیکھتے کیسا انجام ہوا اُن سے اگلوں کا۔وہ اُن سے زیادہ تھے اور بہت سخت تھے طاقت میں اور ان ملک و املاک میں جو چھوڑ گئے تو ان کے کچھ کام نہ آیا جو وہ کما یا کرتے تھے۔تفسیر - أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ۔کتابوں کے ذریعے بھی سیر فی الارض ہوسکتا ہے۔فَمَا أَغْنى عَنْهُمْ - تاتاریوں، پٹھانوں نے کتنے ممالک فتح کئے۔پھر ایرانیوں نے اپنی ملکداری کا کہاں تک سکہ بٹھایا کہ اب تک اس کے آثار باقی ہیں۔فارسی زبان اب بھی گاؤں میں پڑھائی جاتی ہے۔مگر آخر تنزل آیا۔اب وہ طمطراق ، وہ شوکت ، وہ شان کہاں گئی۔خدا جب مٹانے پر آیا تو وہ ساز و سامان کچھ بھی کام نہ آیا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۲۰)