حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 105 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 105

حقائق الفرقان ۱۰۵ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ مَاهُمْ بِبَالِغِيهِ - متکبرا اپنی کبریائی کی حد کو کبھی نہیں پہونچتا اور کبھی کامیاب نہیں ہوتا میں نے ایسے نظارے خود دیکھے ہیں۔جوشِ تکبر میں جن پر ظلم کیا جنہیں ذلیل سمجھا آخر انہی کے ہاتھوں بلکہ میخ والے جوتوں سے پٹوایا گیا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) ۵۸ - لَخَلْقُ السَّبُوتِ وَالْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ 199191 لا يَعْلَمُونَ - ترجمہ۔کچھ شک نہیں کہ آسمان اور زمین کا پیدا کرنا بہت بڑا ہے آدمی کے پیدا کرنے سے لیکن اکثر لوگ تو جانتے ہی نہیں۔وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔خوب یا درکھو۔میجارٹی مذہب میں نہیں چلتی۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۹) b ٦١ - وَقَالَ رَبِّكُمُ ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدُ خُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ - ترجمہ۔اور تمہارا رب فرماتا ہے کہ تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا تو تکبر کرنے والے میری عبادت، سے قریب ہی جہنم میں داخل ہوں گے ذلیل بن کر۔تفسیر - ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ - (المؤمن :۶۱) یہ ایک ہتھیار ہے اور وہ بڑا کارگر ہے لیکن کبھی اس کا چلانے والا آدمی کمزور ہوتا ہے اس لئے اس ہتھیار سے منکر ہو جاتا ہے۔وہ ہتھیار دعا کا ہے جس کو تمام دنیا نے چھوڑ دیا ہے۔مسلمانوں میں ہماری جماعت کو چاہیے کہ اس کو تیز کریں اور اس سے کام لیں۔جہاں تک ان سے ہو سکتا ہے دعائیں مانگیں اور نہ تھکیں۔میں ایسا بیمار ہوں کہ وہم بھی نہیں ہو سکتا کہ میری زندگی کتنی ہے اس لئے میری یہ آخری وصیت ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ دعا کا ہتھیار تیز کرو۔البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۰ مورخه ۱۲/ جنوری ۱۹۱۱ء صفحه ۳) ے تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔