حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 99
حقائق الفرقان ۹۹ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ حضرت موسیٰ اُس شخص کو بھی نصیحت فرماتے تھے اور بنی اسرائیل کے ساتھ حسنِ سلوک کو کہتے تھے قرآن مجید سے بھی یہی پایا جاتا ہے کہ یہ شخص افسر عمارت تھا جہاں فرمایا ہے اور فرعون کا قول جو اس نے ہامان کو کہا نقل کیا ہے۔یهَا مُنُ ابْنِ لِي صَرْحًا۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰،۱۴۹) لعلى ابلغ الاسباب۔یہ تمسخر کے طور پر کہتا ہے۔تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹) ۳۸ - اسْبَابَ السَّبُوتِ فَاطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا ۖ وَ كَذَلِكَ زين الفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيلِ وَ مَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابِ - ترجمہ۔آسمان کے راستوں میں پھر میں جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے معبود کو اور میں تو اس کو جھوٹا ہی خیال کرتا ہوں اسی طرح فرعون کو پسند آ گئے اپنے بد اعمال اور وہ راہِ راست سے روکا گیا اور فرعون کا منصوبہ تو تباہی کا منصوبہ تھا۔تفسیر۔الا في تباپ۔فرعون کی تدبیروں سے موسی ہلاک نہیں ہوئے بلکہ خود فرعون ہی ہلاک ہوا۔خوب یا درکھو۔کبھی کسی راست باز کے مقابلہ میں نہ آؤ۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) ۳۹ - وَقَالَ الَّذِى أَمَنَ يُقَومِ اتَّبِعُونِ اَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ - ترجمہ۔اور اس آدمی نے جو ایمان لایا تھا کہا کہ اے قوم! میری پیروی کرو میں تمہیں راہ راست دکھا دوں گا۔تفسیر۔اَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ - فرعون نے وَمَا اهْدِ يْكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرِّشَادِ کہا تھا۔اس کی تردید میں فرماتا ہے۔الى النجوة - اونچے پر آجاؤ جہاں ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ رہو۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۹)