حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 96
حقائق الفرقان ہوں اور راہ راست ہی کی ہدایت دیتا ہوں ۔ १५ تفسير - ظهِرِينَ فِي الْأَرْضِ ۔ طاقت و غلبہ والے ہوز مین میں ۔ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸) ٣٣- وَيُقَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ ترجمہ ۔ اور اے میری قوم! میں تم پر خوف کرتا ہوں ایک دوسرے کو بلانے کے دن کا ۔ تفسیر - يَوْمَ التَّنَادِ ۔ ایک دوسرے کو پکارنے کا دن جیسا کہ مصیبت کے وقت کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸) ۳۵- وَ لَقَدْ جَاءَكُمْ يُوسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ مِّمَّا جَاءَكُمْ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ رَسُولًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُرْتَابُ - ترجمہ ۔ اور بے شک تمہارے پاس آچکے ہیں یوسف اس سے پہلے کھلی نشانیاں لے کر پھر تم ہمیشہ شک ہی میں رہے ان چیزوں سے جو وہ لایا تھا یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گیا تو لگے کہنے کہ ہرگز نہ بھیجے گا اللہ اس کے بعد کوئی رسول ۔ اسی طرح اللہ اس کو گمراہ کیا کرتا ہے جو حد سے بڑھ جانے والا شکی و ہلاک کنندہ ہو۔ تفسير يُضِلُّ الله - الله تباہ، ہلاک کر دیتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) ۳۶- الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَنَ أَتْهُمْ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ وَعِنْدَ الَّذِينَ آمَنُوا كَذلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ - ترجمہ ۔ ان لوگوں کو جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ کی آیتوں میں بلا سبب اور بلا سند جوان کے پاس آئی ہو۔ بڑے غضب کی بات ہے یہ اللہ کے پاس اور ایمانداروں کے پاس۔ اسی طرح اللہ مہر کر دیتا ہے ہر ایک غرور کرنے والے حقیر سمجھنے والے سرکش کے دل پر ۔