حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 632
حقائق الفرقان ۶۳۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة چاہتے ہیں اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔تفسیر۔رسول ایمان لا یا اس پر جو اتارا گیا اس کی طرف اس کے رب سے اور مومن بھی سب کے سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر۔(نورالدین۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۶۲) اور اس کی کتابوں کو اور اس کے پیغمبروں کو ہم جدانہیں سمجھتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور ایمان داروں نے کہا ہم نے سنا اور جان لیا تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب ! اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔اللہ اس ذات سے مراد ہے جو تمام عیبوں اور نقصوں اور بدیوں سے منزہ۔تمام خوبیوں اور کمالات کی جامع اور ہر طرح کی نیکیوں سے متصف ہے۔چونکہ ایک معمولی بزرگ سے تعلق اس بات کی تحریک کرتا ہے کہ میں بھی نیک بن جاؤں تو پھر L جس کا تعلق ایسی ذات سے ہوگا وہ کیوں نہ پاک بنے گا۔ایمان باللہ کا یہی فائدہ ہے۔وَمَلئِكَتِہ۔بارہا بتا چکا ہوں کہ انسان کو جب نیک تحریک ہو تو اسی وقت کرے کیونکہ وہی وقت اس نیکی کے کرنے کا ہوتا ہے۔اگر ذرا بھی شستی کی جاوے تو نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔اَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ (الانفال: ۳۵) جب ایک فرشتے کی تحریک مانی جاوے تو پھر آہستہ آہستہ بہت فرشتوں سے تعلق پیدا ہوتا ہے اور بالآخر ان تمام کے سردار جبرائیل سے اور اس کے ذریعہ سے وہ علوم اترتے ہیں جن کا تعلق قلب سے ہے اور میکائیل کے ذریعے وہ علوم جن کا تعلق دماغ سے ہے۔ان سردارانِ ملائک سے تعلق بڑے لوگوں کا ہوتا ہے جو ان سے کم ہیں وہ کتب الہیہ پڑھیں۔پھر ایک وہ ہیں جو پڑھنا بھی نہیں جانتے۔ان کے لئے رسل ہیں۔غُفْرَانَكَ رَبِّنَا۔انسان جزع فزع میں بے صبری سے شہوت و حرص کے سبب حضرت حق سبحانہ کے فیضان سے رک جاتا ہے۔اس واسطے استغفار کا حکم دیا۔تمام لوگوں پر ایک وقت قبض وکسل لے اللہ آڑے آ جاتا ہے آدمی اور اس کے دل کے۔(ناشر)