حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 54 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 54

حقائق الفرقان ۵۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة لے میں اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس گھڑی سے خوف کرنے والے ہیں ) پھر ایک جگہ اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتٍ وَعُيُونٍ۔۔۔۔الخ کے بعد فرمایا۔اِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِيْنَ - كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ - وَ بِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ - وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ - (الذاريات: ۱۷ تا ۲۰) ( بے شک وہ اس سے پہلے مخلص تھے۔رات سے بہت تھوڑا آنکھ لگاتے تھے اور سحریوں کے اوقات مغفرت مانگتے تھے اور ان کے مالوں میں مانگنے والوں اور نہ مانگنے والوں کا حصہ تھا ) اور تقوی کے آثار جو قرآنِ مجید نے بیان فرمائے ہیں اور وہ یہ ہیں۔تقوی سے انسان اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو جاتا ہے۔فرمایا اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ ( التوبة: ٤) (بے شک اللہ متقیوں سے محبت کرتا ہے اللہ تقی کا ولی ہوتا ہے۔فرمایا وَاللهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ (الجانية: ٢٠) ( اور اللہ متقیوں کا سر پرست ہوتا ہے )۔اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔فرمایا أَنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (البقرة: ۱۹۵) (بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہوتا ہے ) متقی کی اللہ قبول کرتا ہے فرما یا إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸) (اللہ تو متقیوں ہی سے قبول کیا کرتا ہے ) عاقبت اور آخرت اور اچھا انجام متقی کے لئے ہوتا ہے فرمایا وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: ۱۲۹) (بے شک انجام یا نیک نامی متقیوں کے لئے ہے ) وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف:۳۶) (اور آخرت اللہ کے نزد یک متقیوں کے لئے ہے ( وَ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَاآپ (ص:۵۰) (بے شک متقیوں کے لئے اچھا انجام ہے ) مشقی کو اللہ ہر ایک تنگی سے کوئی نہ کوئی مخلصی دے دیتا ہے۔فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا (الطلاق : ۳ ) ( جو اللہ سے ڈر کر اس کی نافرمانی سے بچتا ہے تو خدا اس کے لئے خلاصی کی راہ نکال دیتا ہے ) متقی کو اللہ ایسی راہوں سے رزق دیتا ہے کہ اس کو خیال تک نہیں ہوتا۔متقی کو اللہ ایسا امتیازی نشان دیتا ہے کہ اہلِ دُنیا سے اس کو ممتاز کر دیتا ہے۔فرما یا اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال:۳۰) ( اگر تم تقومی کرو گے تو اللہ تمہارے لئے ما بہ الامتیاز بنادے گا ) اللہ علیم متقی کا معلم ہوتا ہے۔فرمایا وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة: ۲۰۳) لے بے شک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے۔( ناشر )