حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 628 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 628

حقائق الفرقان ۶۲۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ہیں۔دوسرے مقام پر علوم قرآن کی تحصیل کی راہ بھی تقوی ہی قرار دیا ہے۔جیسے فرما ی وَ اتَّقُوا اللهَ وَ يُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : ۲۸۳) یعنی تقوی اختیار کرواللہ تعالیٰ تمہارا معلم ہو جائے گا۔ހ ވ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۴ صفحه ۸) وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِمُكُمُ اللهُ (البقرة: ۲۸۳) اصل معلم علوم حقہ کا تو خدا تعالیٰ ہی ہے اور اس کی راہ ہے تقوی اللہ۔جب اس طریق پر انسان تقوی اختیار کرے تو علوم حقہ کے دروازے اس پر کھلیں گے اور وہ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر:۲۹) میں داخل ہوگا۔الحکم جلد ۸ نمبر ۷ مورخہ ۲۴ /فروری ۱۹۰۴ء صفحه ۴) ۲۸۴ - وَ اِنْ كُنْتُمْ عَلَى سَفَرٍ وَ لَمْ تَجِدُوا كَاتِبًا فَرِهِنَّ مَقْبُوضَةٌ فَإِنْ دو ا مِن بَعْضُكُم بَعْضًا فَلْيُودِ الَّذِي اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ ۖ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمُهَا فَإِنَّةَ اثِمَّ قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ - ترجمہ۔اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ لکھنے والا تو قبضہ گرو کا ہونا چاہئے ) پس اگر اعتبار کرے تم میں کا ایک دوسرے پر تو اُس کو ادا کر دینا چاہئے جس پر اعتبار کیا گیا ہے دوسرے کی امانت اور چاہیے کہ ڈرے اللہ سے جو اس کا رب ہے اور تم گواہی نہ چھپاؤ اور جس نے اس کو چھپایا تو بے شک اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ تمہارے کرتوتوں کو سب جانتا ہے۔تفسیر۔اگر کہیں ایسے سفر میں لین دین کرو جہاں تم کو کا تب نہ مل سکے تو رہن سے کام لو مگر ضرور ہے کہ مرہون چیز کا قبضہ کر لیا کرو۔اور اگر ایسے معاملات میں ایک کو دوسرے کی امانت و دیانت پر یقین ہو تو امین کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف کر کے امانت دار کے حقوق کو پورا کر دے اور گواہی کومت چھپاؤ۔گواہی کا چھپانے والا دل کا بڑا بد کار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔تصدیق براہین احمدیہ۔کمپیوٹرائزڈ ایڈ یشن صفحہ ۲۲۷) لے اس کے سوائے نہیں کہ اللہ کے بندوں میں علم والے تو وہی ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔(ناشر )