حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 618 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 618

حقائق الفرقان ۶۱۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۲۷۰- يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَد أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ۖ وَمَا يَذْكُرُ إِلا أُولُوا الْأَلْبَابِ - ترجمہ۔پکی سمجھ دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جس کو پکی سمجھ مل گئی اس کو بڑی خیر و خوبی مل گئی اور ان باتوں کو یاد نہیں کرتے اور نصیحت نہیں پکڑتے مگر سمجھ دار آدمی ہی۔تفسیر - يؤتى الحكمة - حکمت کی یہی باتیں ہیں جو بیان ہوئیں بعض نادان طبابت کو حکمت کہتے ہیں یہ غلط ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۰) و دو در ۲۷۲ - ان تُبْدُوا الصَّدَقَتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاء ط فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَأْتِكُم وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ - - ترجمہ۔اگر تم خیرات میں ظاہر دو تو بھی اچھی بات ہے اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو دو تو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے۔اور تمہارے گناہ تم سے دور کرے گا اور اللہ تمہارے کاموں سے خبر دار ہے۔تفسیر۔وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَأْتِكُمْ - صدقہ ضرورڈ بلا ہے۔ایک شخص کو پھانسی کا حکم ہوا۔راہ میں اس نے کسی سے دو پیسے مانگے۔سپاہیوں نے لینے دیئے کہ آخری وقت ہے۔معمولی بات پر کیا منع کرنا۔اس نے دو روٹیاں خریدیں اور آگے چل کر کسی مسکین محتاج کو دے دیں۔ادھر اس کے گلے میں رسہ ڈالا گیا۔ابھی تختہ نیچے سے کھینچا نہیں تھا کہ حکم آ گیا کہ پھانسی ملتوی کر دو کچھ تحقیقات باقی ہے۔آخر الآمروہ رہا ہو گیا۔دیکھا یہ دور وٹیاں آدمی کی جان بچا گئیں۔ن (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۰) ۲۴ - لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعرِفُهُم لا يَسْتَلُونَ النَّاسَ الْحَانَّا وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ - تعرفهم بسينهم ترجمہ۔( خیرات دیا کرو ) اُن تنگ دستوں کو جوڑ کے ہوئے ہیں اللہ کی راہ میں چل پھر نہیں سکتے ملک