حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 589
حقائق الفرقان ۵۸۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تاجداروں کے لئے بھی کوئی قانون چاہیے تھا یا نہیں؟ اب دیکھ لو کہ غیر قوموں کی لڑائیوں میں کیا ہوتا ہے جب دشمن سے مقابلہ ہوتا ہے تو بعض اوقات عورتیں، بچے، مویشی ، کھیت سب تباہ ہو جاتے ہیں۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ صرف اس لئے کہ مذہب نے ملک داری کا کوئی نمونہ اور قانون پیش نہیں کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ضرورت کی خود تکمیل کی ہے اور اسی لئے خانہ داری کے اصولوں پر الگ بحث کی ہے۔ان لوگوں کو جو حیض و نفاس کے مسائل پر اعتراض کرتے ہیں غور کرنا چاہیے کہ معاشرت کا یہ بھی ایک جزو ہے۔غرض ہماری شریعت جامع شریعت ہے جس میں انسان کے فطری حوائج ، کھانے پینے سے لیکر معاشرت، تمدن ، تجارت، زراعت، حرفت، ملک داری اور پھر ان سب سے بڑھ کر خداشناسی اور روحانی مدارج کی تکمیل کی یکساں تعلیم موجود ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں۔یہی باعث ہے کہ اسلام مکمل دین ہے۔یہ ایک نیا قصہ ہے کہ اسلام ہر شعبہ اور ہر حصہ میں کیا تعلیم دیتا ہے؟ چونکہ اس وقت کتاب اللہ موجود ہے اور اس کا معلم بھی خدا کے فضل سے موجود ہے اور اس کا نمونہ تم دیکھ سکتے ہو میں صرف یہی کہوں گا۔قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَی۔اس کی راہ رُشد کی راہ ہے اور اس کے خلاف خواہ افراط کی راہ ہو یا تفریط کی۔اس کا نام غئی ہے رُشد والوں کو مومن ، متقی ، سعید کہا گیا ہے اور غنی والوں کو کافر، منافق ، شقی۔فَمَن يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ الآیہ۔جو لوگ الہی حد بندیوں کو توڑ کر چلے گئے ہیں ان کو طاغوت کہا ہے۔اللہ تعالیٰ کی را ہیں جن کوقرآن نے واضح کیا اور آنحضرت نے دکھایا ان میں تو صم نہیں ہے۔ادنی درجہ فصم ہے۔اس سے بڑھے تو قسم پھر اس سے بڑھے تو قضم۔اللہ وہ اللہ ہے جو تمہاری دعاؤں کو سنتا اور تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔الغرض یہ دین اور اس کا نتیجہ ہے قرب الہی۔جب انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے تو چونکہ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے اس لئے یہ ظلمت سے نکلنے لگتا ہے اور اس میں امتیازی طاقت پیدا ہوتی جاتی ہے۔ظلمت کئی قسم کی ہوتی ہے۔ایک جہالت کی ظلمت ہے۔پھر رسومات ، عادات ،عدم استقلال کی ظلمت ہوتی ہے۔جس جس قدر ظلمت میں پڑتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ سے دُور ہوتا جاتا ہے اور جس قدر