حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 562
حقائق الفرقان ۵۶۲ سُورَةُ الْبَقَرَة ۲۴۸ - وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا قَالُوا أَنَّى يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُوتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَ زَادَةً بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ وَ اللهُ يُؤْتِي مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اُن سے کہا اُن کے پیغمبر نے بے شک اللہ نے مقرر فرمایا تمہارے لئے ایک قدآور بادشاہ ۔ قوم نے کہا اس کی حکومت ہم پر کب ہو سکتی ہے حالانکہ ہم حکومت کے زیادہ حق دار ہیں اُس سے اور وہ تو نہیں دیا گیا فارغ البالی مال سے ۔ نبی نے کہا کہ اللہ نے پسند فرمایا ہے اُس کو تم پر اور اُس کو کشادگی دی علم اور جسم میں اور اللہ دیتا ہے اپنا ملک جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑی وسعت دینے والا بڑا جاننے والا ہے ۔ تفسیر وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ - یہ بہت سوچنے کی بات ہے کہ خدا کے انتخاب پر آدم سے ایں دم تک ایک اعتراض ہوتا چلا آیا ہے۔ پہلے آدم پر اعتراض کیا گیا پھر داؤد کا ذکر کہ دشمن قلعہ کی دیواریں پھاند کر چڑھ آئے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے یداؤد اِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ - (ص:۲۷) ہماری سرکار پر بھی اعتراض ہوا کہ قرآن علی رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ (الزخرف: ۳۲) پر کیوں نہ اترا۔ پھر ہمارے امام پر بھی کم اعتراض نہ ہوئے۔ لوگ کہتے رہے کہ الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ امامت بنو فاطمہ کا حق ہے۔ مغلوں کو کیوں دی؟ ایک شخص نے مجھے کہا پنجاب کے ایک کوردہ کا رہنے والا ہے۔ کم از کم دہلی کا تو ہوتا۔ جواب دیتا ہے کہ زادَةً بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ یہ علم وقوت میں تم سے بڑھ کر ہے اس کو نہیں مانتے تو کم از کم یہ خیال تو کرو کہ اللہ تم سے وسیع علم والا ہے اور یہ اس کا انتخاب ہے۔ وہ مالک ہے جسے چاہے سلطنت دے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۳) ا اے داؤد ! ہم نے تجھ کو بنا یا نا ئب ملک میں ۔ ۲ بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے۔ (ناشر)