حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 547
حقائق الفرقان ۵۴۷ سُورَةُ الْبَقَرَة ہے۔ یہ بہت بری رسم ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۴۰) فَإِن طَلَّقَهَا - حلالہ جائز نہیں اپنی مرضی سے طلاق دے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۳) ۲۳۲ - وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرَّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِتَعْتَدُوا وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوًا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَ مَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتٰبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمُ بِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ - - ترجمہ ۔ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی اور وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو (اب یا تو ) دستور کے مطابق ان کو رکھو یا اچھی طرح رخصت کر دو اور اُن کو تکلیف دینے کو نہ رکھنا کہ زیادتی کرنے لگو اور جو ایسا کرے گا تو وہ اپنی ہی جان پر ظلم کرے گا اور اللہ کے احکام اور نشان کے ٹھٹھے نہ اڑاؤ۔ اور یاد کرو جو اللہ نے تم پر احسان کئے ہیں اور وہ جو اس نے خاص کتاب اور دانائی کی باتیں اتاریں تاکہ وہ تم کو اس کے ذریعہ سے نصیحت کرے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا ڈر رکھو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔ تفسیر وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوًا ۔ مسلمانوں کو اس سے عبرت پکڑنی چاہیے ۔ جولوگ نہ عورتوں کو بساتے ہیں نہ چھوڑتے ہیں وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں اور خدا کے عذاب کے نیچے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۰) ۲۳۳ - وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ ذَلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ مِنْكُمُ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكُمْ أَزْكَى لَكُمْ وَأَطْهَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ - ترجمہ۔ اور جب عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو ان کو نہ روکو اس