حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 539
حقائق الفرقان ۵۳۹ سُورَةُ الْبَقَرَة ۲۲۴ - نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَ قَدِمُوا لأَنْفُسِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمُ مُلْقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمہ تمہاری بیبیاں تمہاری کھیتیاں ہیں تو تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور آخرت کا بھی بند و بست رکھو ( اولاد صالح چھوڑو) اور اللہ ہی کا خوف رکھو اور جانو کہ بے شک تم کو اس کے حضور حاضر ہونا ہے اور ( یہ ) خوش خبری ایمان داروں کو سنا دے۔ تفسیر ۔ عورتوں کو کھیت کہنے کی غرض کیا ہے؟ اول ۔ یہ کہ عورت سے خلاف وضع فطرت عمل نہ کیا جاوے ۔دوم ۔اس سے بکثرت جماع نہ کیا جاوے۔ سوم ۔ اس کی اور اس کے حمل کی ہمیشہ حفاظت ہو ۔ چہارم ۔ جن کے بچہ گر جاتے یا مر جاتے وہ اس تشبیہ سے یہ فائدہ اُٹھائیں کہ ایک سال صحبت ترک کر دیں جس طرح زمین اس ترک سے مضبوط ہو جاتی ہے اسی طرح وہ عورت قابل حمل رکھنے کے ہو جائے گی ۔ پنجم ۔ اپنے کھیت میں دوسرے کا بیج پڑنے نہ دے اس لئے کہ اس سے فساد ہوگا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۳، ۲۹۴) ۲۲۵ - وَ لَا تَجْعَلُوا اللهَ عُرْضَةً لِاَيْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَ تَتَّقُوا وَ تُصْلِحُوا بَيْنَ النَّاسِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ۔ اور نہ بنالو اللہ کو مانع اپنی قسموں کے باعث کہ نہ سلوک کرو نہ پر ہیز گار بنو نہ ملاپ کراؤ آدمیوں میں اور اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر عُرضَةً - اللہ کے نام کو نیکی کرنے میں روک نہ بناؤ۔ مثلاً خدا کی قسم کھا کر یہ کہ دیا میں فلاں کے ساتھ نیکی نہیں کروں گا۔ فلاں کے گھر نہ جاؤں گا ۔ وغیرہ عُرْضَةً - حاجز ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۹) تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۲)