حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 527 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 527

حقائق الفرقان ۵۲۷ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۲۱۷ - كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرُهُ تَكُمْ وَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خير b تَكُمْ وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا 199191 تعلمون - ترجمہ۔فرض کر دیا گیا تم پر ( دفاعی) جنگ و جہاد اور وہ تمہارے لئے مشکل کام ہے اور عجب نہیں کہ تم ایک ایسی چیز کو نا گوار سمجھو جو تمہارے لئے بہتر ہو اور ایسی چیز کو پسند کرو جو تمہارے حق میں بڑی ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو۔( تو اللہ ہی کے کہنے پر چلو )۔تفسیر - كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ - یہ بھی اس اُمت کے لئے مقدر تھا کہ دشمنوں کے ظلم کی وجہ سے ان سے لڑنا پڑے۔۔كرة لكم تمہارے لئے ایک بڑی مشکل ہے۔اس کا ترجمہ یہ کرنا کہ تمہیں بری لگتی ہے۔کسی رافضی کا ترجمہ ہو سکتا ہے، کم از کم میں ایک ایسا انسان ہوں جو صحابہ کے لئے یہ بات گوارا نہیں کرسکتا اور نہ اس مقدس جماعت کے منہ سے یہ لفظ نکل سکتا ہے۔صحابہ کے لئے مشکلات البتہ تھیں، مال نہ تھا، جاہ وجلال نہ تھا ، جتھا نہ تھا اور دشمن کے لئے یہ سب کچھ حاصل تھا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۷) وَهُوَ كُره لكم - کے معنی برا جاننے کے نہیں بلکہ مشقت کے۔حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرُهَا وَ وَضَعَتْهُ كرها (الاحقاف: ۱۲) تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۲) تُحِبُوا۔مثلاً انسان کہتا ہے کہ مال جس حیلے سے ملے لے لوں۔کسی حسین کو دیکھے تو چاہتا ہے جیسے بھی ہو میرے قبضے میں آ جائے مگر اس کے نتائج بہت خراب ہیں۔وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سب ان ہدایتوں کے اصولوں سے بے خبر ہو۔ہم سب کچھ جانتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۷) لے اُس کو پیٹ میں رکھا اس کی ماں نے تکلیف سے۔(ناشر)