حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 513
حقائق الفرقان الله سُورَةُ الْبَقَرَة ۲۰۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! داخل ہو جاؤ سلامتی میں (یعنی اسلام میں ) سب کے سب یا پورے پورے اور نہ چلو شیطان کے قدموں پر ( شریر فسادی کی چال نہ چلو ) بے شک وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔ تفسير - ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَةً - فرمانبرداری میں داخل ہو جاؤ ۔ فرمانبرداری انسان کو کامیاب کر لیتی ہے۔ ابتدا سے یہ سبق شروع ہے۔ پہلے بتا یا يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ (البقرة:۵) پھر فرمایا اعْبُدُوا رَبَّكُمُ (البقرة : ۲۲) إِمَا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى (البقرة: ٣٩) پھر ابراہیم کی طرز پر چلنے کا وارث کیا۔ پھر فرمایا کہ اس راہ میں جان پر بھی پڑے تو تامل نہ کرو کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ۲۱۱ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵) ٢١١ - هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلائِكَةُ وَ قُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأَمُورُ ۔ ترجمہ کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ خود اللہ آجاوے ان کے پاس ابر کے سائبانوں میں اور فرشتے ، اور معاملہ طے ہو جائے حالانکہ اللہ ہی کے طرف سب کام لوٹتے ہیں ۔ تفسير هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ - اِس کی تفسیر پارہ ۹ سورہ انفال رکوع ۱، ۲ سے ہوتی ہے وہ پڑھ لینا چاہیے جہاں اللہ تعالیٰ کی مدد کا ذکر ہے کہ گھٹا ٹوپ بادل آ گیا جو کفار کے نقصان اور مومنوں کے فائدے کا موجب ہوا ۔ اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ لے جو لوگ مانتے ہیں اس کلام کو جو تیری طرف اتارا گیا اور جوا تارا گیا تجھ سے پہلے لوگوں پر ۔ ۲۔ فرمانبرداری کرو تمہارے اُس رب کی ۔ سے پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے۔ (ناشر)