حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 512
حقائق الفرقان ۵۱۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة سطی۔کوشش کرتا ہے۔الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ۔ظالموں کا قاعدہ ہے لوگوں کی کھیتیاں برباد کر وادیتے ہیں اور غرباء کے بال بچوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔بہت ہی افسوس سے ایک اور معنی بھی سناتا ہوں وہ یہ کہ لواطت کرتا ہے اور لواطت والا اپنی نسل کو ہلاک کرتا ہے اور حرث سے مراد عورت بھی ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵) ۲۰۷ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ ، وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ - ترجمہ۔اور جب اس سے کہا جاوے اللہ سے ڈر تو اُس کو غرور آمادہ کرتا ہے گناہ پر تو ایسے کے لئے جہنم ہی بس ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا اور قرارگاہ ہے۔تفسیر۔الْعِزَّةُ۔دنیا کی نمائش اور عزت پر مرتا ہے۔ایک شخص کو میں نے لڑکی کے نکاح پر کہا تھا کہ وہ خرچ کر لو جو دنیا کے بڑے معزز نے کیا یعنی محمد رسول اللہ نے کیا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخه ۱/۲۲ پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۵) -۲۰۸ - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ - ترجمہ۔اور بعض آدمی ایسا (اچھا نیک) ہوتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لئے اپنی جان دے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی شفقت رکھتا ہے بندوں پر۔تفسیر - ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللہ۔واسطے چاہنے اللہ کی رضامندی کے۔مَنْ يُشْرِى نَفْسَهُ - اپنے آپ کو فروخت کر دیتا ہے۔اس کا سکھ۔اس کا آرام اس کی کوئی خواہش اپنے نفس کے لئے نہیں ہوتی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخه ۲۲ ۱٫ پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)