حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 470 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 470

حقائق الفرقان ٤٧٠ سُورَةُ الْبَقَرَة میں اس کا جواب دیتا ہوں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۴) وَ إِذَا سَأَلَكَ ۔ اگر لوگ یہ سوال کریں کہ روزوں سے کیا فائدہ ہوتا ہے تو ایک تو یہاں لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرۃ: ۱۸۴) اور دوم یہ کہ انسان کو خدا کا قرب حاصل ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بہت قریب ہو جاتا ہوں اور دعائیں قبول کرتا ہوں۔ أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔ اِس کے یہ معنے نہیں کہ جو مانگو وہی ملے ۔ کیونکہ دوسرے مقام پر فرما دیا۔ جوپے رکوع ۱۰ سورۃ انعام (آیت : ۴۲) میں ہے بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ - یعنی اگر چاہے تو اس مصیبت کو ہٹا دیتا ہے۔ یہاں بھی ان کے ساتھ اس طرف اشارہ کر دیا ہے۔ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا ئی ۔ فرمایا ہے یعنی جس قدر تم میرے فرمانبردار ہوتے جاؤ گے ایمان میں ترقی کرتے جاؤ گے اُسی قدر میں دعائیں قبول کروں گا۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۲) روزہ جیسے تقوی سیکھنے کا ایک ذریعہ ہے ویسے ہی قرب الہی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ماہِ رمضان کا ذکر فرماتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا ہے۔ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ - یہ یہ ماہ رمضان کی ہی شان میں فرمایا گیا ہے اور اس سے اس ماہ کی عظمت اور ستر البہی کا پتہ لگتا ہے کہ اگر وہ اس ماہ میں دعائیں مانگیں تو میں قبول کروں گا لیکن ان کو چاہیے کہ میری باتوں کو قبول کریں اور مجھے مانیں ۔ انسان جس قدر خدا کی باتیں ماننے میں قوی ہوتا ہے خدا بھی ویسے ہی اس کی باتیں مانتا ہے۔ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کور شد سے بھی خاص تو ا خاص تعلق ہے اور اس کا ذریعہ خدا پر ایمان ، اُس کے احکام کی اتباع اور دُعا کو قرار دیا ہے۔ اور بھی باتیں ہیں جن سے قرب الہی حاصل ہوتا ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۱۲)