حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 419
حقائق الفرقان ۴۱۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة علم آجاتا ہے۔وتَصْرِيفِ الریح اس میں ہوا اور ہوا کی قسموں کا ذکر ہے۔کار بالک ہائیڈروجن وغیرہ موٹی موٹی چیزیں ہیں۔علاوہ ان کے اور بھی ہوا میں کئی اجزا ہیں۔وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَ الأرض بادلوں میں روشنی ، لچک، ایتھر کا کارخانہ الگ ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کتاب کسی علم سے نہیں ڈرتی۔لایت لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ اس میں نشان ملتے ہیں مگر عقلمندوں کے لئے۔وہ کون لوگ ہیں الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ (ال عمران: ۱۹۲) اس میں اب ہی مجھے ایک لطیفہ خیال میں آیا کہ اس موجودہ سائنس پر جس قدر لوگ غور کرتے ہیں وہ دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جو اٹھتے بیٹھتے جب سوچتے ہیں تو ساتھ ہی خدا کو بھی یاد کر لیتے ہیں۔ایک وہ جو قدرت الہی پر غور کرتے ہیں تو مولا کو بھول جاتے ہیں۔یہاں یہ فرمایا ہے کہ اگر تم سائنس پر غور کرو تو اللہ کو بھی یاد کیا کرو کیونکہ ایسے وقت میں جو اللہ کا خیال نہیں رکھتے ان کو سکھ حاصل نہیں ہوتا۔میں نے سنا ہے کہ جس نے کو نین بنائی تھی اس کو قید کر دیا گیا تھا اس خیال سے کہ اس نے کسی جن کو قابو کر کے اس سے یہ کام لیا ہے۔البدر - جلد ۱۲ نمبر ۶ مورخه ۸ /اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳) ١٦٦ - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُتِ اللهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وَ لَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلهِ جَمِيعًا وَ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ - ترجمہ۔اور آدمیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے جیسا اوروں کو بھی ٹھہراتے ہیں (ان غیروں کو ) ایسا چاہتے ہیں جس طرح اللہ سے محبت رکھنی چاہئے اور ایمان داروں کو تو (سب سے بڑھ کر ) اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے اور کاش سمجھ لیتے ظالم وہ بات جو عذاب دیکھنے پر سمجھیں گے کہ سب طرح کی قوت اللہ ہی کو ہے اور بے شک اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔تفسیر۔پس جو مومن ہے وہ اپنا محبوب اللہ کو بناتا ہے۔وہ نہ اپنے پیر ومرشد سے اتنی محبت کرتا ہے جتنی اللہ سے چاہیے اور نہ اپنی بیوی سے نہ دنیا کی کسی اور چیز سے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مؤرخه ۲۵ / مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۶) ے جو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں۔(ناشر) b