حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 407 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 407

حقائق الفرقان ۴۰۷ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کے حصول کے واسطے وارد کر لو تا کہ دوہرا اجر پاؤ اور یہ قدم خدا کے لئے اُٹھاؤ تا کہ اس کا بہتر بدلہ خدا سے پاؤ۔یہ مصائب دینی نہیں بلکہ صرف معمولی اور دنیوی ہوں گے۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ دشمن بُرا بھلا کہہ لے گا۔کوئی گندہ گالیوں کا بھرا اشتہار دے دے گا یا خفگی اور ناراضگی کے لہجہ میں کوئی بودا سا اعتراض کر دے گا۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَن يَضُرُوكُم إِلَّا أَذًى (ال عمران - ۱۱۲) یہ تکلیف ایک معمولی سی ہوگی کوئی بڑی بھاری تکلیف نہ ہوگی۔دیکھو خدا نے ہم کو بڑی مصیبت سے بچالیا کہ تفرقہ سے بچا لیا۔اگر تم میں تفرقہ ہو جاتا اور موجودہ رنگ میں تم وحدت کی رشنی میں پروئے نہ جاتے اور تم تتر بتر ہو جاتے تو واقعی بڑی بھاری مصیبت تھی اور خطرناک ابتلا۔مگر یہ خدا کا خاص فضل ہے۔اگر کچھ تھوڑی سی تکلیف ہم کو ہو گی بھی تو یہیں ہوگی اس کا مابعد الموت سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ ما بعد الموت کو باعث اجر اور رحمت الہی ہوگی اور اس تھوڑی سی مشکل پر صبر کرنے اور مستقل رہنے اور بچے دل سے إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ کہنے کا بہتر سے بہتر بدلہ دینے کی قدرت اور طاقت رکھنے والا تمہارا خدا موجود ہے وہ خاص رحمتیں جو کہ ورثہ - انبیاء اور شہدا ہوتی ہیں وہ بھی تمہیں عطا کرے گا اور عام رحمتیں بھی تمہارے شامل حال کرے گا اور آئندہ ہدایت کی راہیں اور ہر مشکل سے نجات پانے کی، ہر دکھ سے نکلنے، ہر سکھ اور کامیابی کے حصول کی راہیں تم پر کھول دے گا۔دیکھو میں یہ اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ ” بلوح خدا ہمیں است“ خدا کے اپنے وعدے ہیں اور خدا اپنے وعدے کا سچا ہے۔آج کا مضمون اور اس کی تحریک محض خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے دل میں ڈالی گئی ہے ورنہ نہ میں نے اس کا ارادہ کیا تھا اور نہ اس کے واسطے کوئی تیاری کی تھی۔پس یہ خدا کی بات ہے۔میں تم کو پہنچا تا ہوں اور تاکید کرتا ہوں کہ ایسے اوقات میں تم کثرتِ دعا، استغفار، درود، لاحول، الحمد شریف کا ورد کیا کرو۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۴؍جون ۱۹۰۸ صفحه ۸) خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم خوف، جوع، نقصان مال و جان و پھل کے ذریعے تمہارے اندرونی صفات کو ظاہر کریں گے اور صابروں کو بشارت دے جن کا یہ حال ہے کہ جب انہیں مصیبت پہنچے تو وہ