حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 406 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 406

حقائق الفرقان ۴۰۶ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ہو جاوے تو اس عورت کا کیا حال ہو۔ایسی بے صبریوں میں کوئی آنکھیں کھو بیٹھتی ہے کوئی ہاضمہ بگاڑ لیتی ہے۔کسی کا سر خراب ہو جاتا ہے۔غرض طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔پس بڑے صبر سے کام لو۔کاش میری بیویاں بھی میرے کہنے پر بتمامہ عمل کرتیں تو میں ان کو اس سے کہیں زیادہ محبت کرتا جواب کرتا ہوں۔الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶، ۲۷ مورخه ۶ و ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰) صاحبزادہ میاں مبارک احمد کی وفات اور پھر خود حضرت اقدس علیہ الف صلوۃ والسلام کا کوچ کرنا واقعی اپنے اندر ضرور ابتلا کا رنگ رکھتے ہیں مگر اس سے خدا ہم کو انعام دینا چاہتا ہے۔انعام الہی پانے کے واسطے ضروری ہوتا ہے کہ کچھ خوف بھی ہو۔خوف کس کا؟ خوف اللہ کا، خوف دشمن کا ، خوف بعض نادان ضعیف الایمان لوگوں کے ارتداد کا۔مگر وہ بہت تھوڑا ہو گا۔یہ ایک پیشگوئی ہے اور اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ الخ۔خدا فرماتا ہے کہ میری راہ میں کچھ خوف آوے گا۔کچھ جُوع ہوگی ( جوع یا تو روزہ رکھنے سے ہوتی ہے۔مطلب یہ ہے کہ کچھ روزے رکھو ) اور یا اس رنگ میں جوع اپنے اوپر اختیار کرو کہ صدقہ خیرات اس قدر نکالو کہ بعض اوقات خود تم کو فاقہ تک نوبت پہنچ جاوے۔اپنے مالوں کو خدا کی راہ میں اتنا خرچ کرو کہ وہ کم ہو جاویں اور جانوں کو بھی اسی کی راہ میں خرچ کرو۔عَلى هذا پھلوں کو بھی خدا کی راہ میں خرچ کرو۔و الصبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ اور ایسے لوگوں کو جو مصائب اور شدائد کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں اور نیکی پر ثبات رکھتے ہیں۔خدا کو نہیں چھوڑتے اور کہتے ہیں کہ ہم سب البی رضا کے واسطے ہی پیدا ہوئے ہیں۔جس طرح وہ راضی ہو اس راہ سے ہم اس کے حضور اس کو خوش کرنے کے واسطے حاضر و تیار اور کمر بستہ ہیں۔ہم نے اس کے حضور حاضر ہونا ہے۔پس جس کے حضور انسان نے ایک نہ ایک دن حاضر ہونا ہے وہ اگر اس سے خوش نہیں تو پھر اس ملاقات کے دن سُرخروئی کیسے ہوگی؟ پس تم خود ہی پیشتر اس کے کہ خدا کی طرف سے تم پر خوف، جوع اور نقص اموال اور ثمرات کا ابتلا آوے خود اپنے اوپر ان باتوں کو اپنی طرف سے خدا کی خوشنودی