حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 399 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 399

حقائق الفرقان ۳۹۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کو دعوت دے کر آپ نے اپنے تمام دعاوی پیش کئے تھے یا کہ نہیں ! پس ان سب لوازم کے ہوتے ہوئے بھی اگر دشمن آپ کے احیاء کے قائل نہیں تو جانور ہیں۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۴ / جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۸،۷) ۱۵۶ تا ۱۵۸ - وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا قف إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَ أولَبِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ - ترجمہ۔اور ضرور ضرور ہم انعام دیں گے تم کو بدلہ میں تھوڑے خوف اور بھوک اور کمی ہر مالوں اور جانوں اور پھلوں کے۔کیا معنے اگر تم ذرا سا بھی اللہ تعالیٰ سے خوف کرو اور اس کی رضا جوئی کے لئے کسی خوف کی برداشت کر لو اور اللہ کی راہ میں روزہ وغیرہ بھوک کو اختیار کرو۔اموال اور جانوں اور پھلوں کو اس کی راہ میں دے دو یا کھو بیٹھو۔اور خوشی کی خبر سنا دو ان مستقل مزاجوں کو جو سکھ اور دکھ دونوں میں اللہ تعالیٰ کو نہیں چھوڑتے بلکہ ثابت کر دکھاتے ہیں کہ ہم اللہ کے اور اسی کی طرف ہمارا جانا ہے۔ایسے لوگ ان کے لئے شاباش ہے اور رحمت ، وہی راہ راست پر ہیں۔تفسیر - لنبلونکم۔اس کے معنے ہیں ضرور ضرور ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے کہ ہم تمہیں انعام دینا چاہتے ہیں مگر کچھ تھوڑا سا خوف دے کر۔خوی۔صوفی کہتے ہیں الہی خوف۔فقہاء کے نزدیک یہ معنے ہیں کہ اکل حرام سے خوف۔اور شافعی کہتے ہیں جہاد کی تکالیف کا خوف۔الجوع۔اس کی بھی تین صورتیں ہیں (۱) روزہ (۲) مال حرام ملتا ہے تو نہ لے۔اور اگر اس نہ لینے سے فاقہ آتا ہو تو اس فاقہ کو مقدم کر کے اسے برداشت کرے (۳) بعض وقت اپنے پیٹ کو خالی رکھ کر دینی امور میں امداد دے۔نَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ - مالوں کی کمی کی بھی کئی صورتیں ہیں (۱) اللہ کی راہ میں خرچ کر