حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 392 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 392

حقائق الفرقان ۳۹۲ سُورَةُ الْبَقَرَة عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراهيم:۸) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ / مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴) كما ارسلنا۔اسی واسطے ہم نے رسول بھیجا۔( تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰) ۱۵۴ ۱۵۵ - يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَا ۚ وَلَكِنْ لَا وود تشعرون۔ترجمہ۔اے ایمان والو! نیکیوں پر ہمیشگی اور بدیوں سے بچنے اور دعائیں کرنے پر مضبوط رہو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور نہ کہو اُن لوگوں کو مردے جو اللہ کی راہ میں مارے ہا ئیں بلکہ وہ (اللہ کے نزدیک ) زندہ ہیں لیکن تم سمجھ نہیں سکتے۔نفسیر۔اسْتَعِيْنُوا بِالصّبرِ۔جہاں تک میں نے تجربہ کیا ہے دکھوں، رنجوں، مصیبتوں وغیر ہا مسائل کے صاف کرنے میں اور پیش آمدہ امور کے متعلق فیصلہ دینے میں اللہ جل شانہ، نے جو راہ انسان کو دکھائی ہے اس سے بہت کم لوگ کام لیتے ہیں چنانچہ ایک راہ کا یہاں ذکر ہے۔فرماتا ہے۔اولوگو! جو ایمان لا چکے ہو استعانت کرو تو اللہ سے اور وہ بھی صبر وصلوۃ سے۔صبر سے مراد ہے روزہ اور بدیوں سے بچنا اور صلوۃ سے مراد ہے دعا۔ہر ایک تم میں سے اس بات پر غور کرے کہ لوگ اپنے مقصود کے پورا کرنے کے لئے بار یک در بار یک فکر کرتے ہیں یہاں تک کہ میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رستہ میں اُنگلی اِدھر اُدھر گھماتے جاتے ہیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے مگر یہ طریق جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بدیوں سے بچ کر روزہ رکھ کر جناب البی میں خشوع و خضوع سے دعا کریں اس طریق پر انبیاء کے سوا دوسرے لوگ کم چلتے ہیں۔إِنَّ اللهَ مَعَ الصبرین۔ایسے لوگ جو صبر سے اور دعا سے استعانت کرتے ہیں اُن کے ساتھ ہم ہو جاتے ہیں۔میں نے مشکل سے مشکل امور میں اس طریق کا تجربہ کیا اور میں شہادت دیتا ہوں لے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ کر دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میری مار بڑی سخت ہے۔(ناشر)