حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 391 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 391

حقائق الفرقان ۳۹۱ سُورَة البَقَرَة ۱۵۱ - وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا كنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُم فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَونِي وَلاتِم نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُم 179121 تهتدون - ق ترجمہ۔اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد مکرم یعنی کعبہ شریف کی طرف کرلیا کر (اور مسلمانو!) تم بھی جہاں کہیں ہوا کرواسی کے طرف اپنے منہ کر لیا کرو تا کہ نہ رہے لوگوں کا تم پر کوئی الزام مگر اُن میں کے ظالم ( تو بے جا الزام لگا ئیں گے ہی ) سو تم اُن سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو تا کہ میں اپنا فضل تم پر تمام کروں اور اس لئے کہ تم سیدھی راہ پا جاؤ۔تفسیر۔حُجَّةُ - الزام نہ رہے کہ تم ابراہیمی ملت کے مدعی اور توجہ کعبہ کی طرف نہیں کرتے۔وَاخْشَونی۔یہ بہت ضروری نصیحت ہے کہ کسی سے ڈر کے گناہ کا ارتکاب نہ کرو۔ڈر رکھو (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مؤرخه ۲۵ / مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴) ۱۵۲ ۱۵۳ - كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَ يُعَلّمُكُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ - فَاذْكُرُونِي اَذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ - ایک اللہ کا۔ترجمہ۔جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک رسول تمہیں میں کا جو ہماری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتا ہے اور تمہاری اصلاح کرتا ہے اور تم کو قرآن پڑھاتا ہے اور دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور تم کو (وہ) اچھی باتیں بتاتا ہے جو تم جانتے نہ تھے۔پس تم میری یاد میں لگے رہو میں تم کو نہیں بھولوں گا اور تم میرا احسان مانتے رہو اور (کبھی) ناشکری نہ کرو۔تفسیر یز کینگم۔وہ اس کوشش میں ہے کہ تم میں سے ایک مز کی گروہ پیدا ہو جائے۔۔مزکی الْحِكْمَةَ - کی باتیں۔و اشكروا لی۔دوسرے مقام پر فرمایا ہے لَبِنْ شَكَرْتُم لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ