حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 365 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 365

حقائق الفرقان ۳۶۵ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کے لئے اور ان بیٹوں نے ابراہیم کے پوتوں کے لئے بھی یہی اسلَمتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة: ۱۳۲) سے سبق حاصل کر کے استحضار موت کے وقت وصیتیں کیں۔وَ وَصُّى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَ يَعْقُوبُ يُبَنِى إِنَّ اللهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاء إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ الهَكَ وَإِلَهَ ابا بِكَ إِبْراهِم وَ اسْعِيلَ وَإِسْحَقَ إِلَهَا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ۔میں بھی تم کو تمام خوشحالیوں کا گر بتا تا ہوں کہ تم بھی رب العالمین کے فرمانبردار بن جاؤ۔کسی میں تکبر فرمانبردار بن جانے میں حجاب ہوتا ہے۔کسی میں کسل فرمانبرداری کے لئے حجاب ہوتا ہے کیسل کو دور کرو اور اتباع نبوی کا التزام رکھو۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔قُلْ إِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: - ۳۲) دوسری جگہ فرمایا ہے اِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔(البقرۃ:۳۹) مگر مشکل یہ ہے کہ یا توکسل ہوتا ہے یا اپنی ہی انکل سے کاموں کے وقت اپنا ایک مذہب بنا لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ متبع ہو جاؤ اور فرمانبردار بن جاؤ۔آمین ( البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ / دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲) ۱۳۳- وَوَلّى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدين فَلا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ - ترجمہ۔اور فرمانبرداری اور اطاعت کی ابراہیم اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو وصیت کر دی کہ اے میرے بیٹو! یہی ہے وہ خاص دین اسلام جو اللہ نے تمہارے لئے چن لیا ہے تو دیکھو تمہاری موت اس مسلمانی طریقہ کے سوا کسی اور طریقہ پر نہ ہو۔تفسیر۔اضطفی۔پسند کیا۔لے (اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو ( جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا ہوں ) تو تم میری چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔سے جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے اُس اُس وقت جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہو گا۔