حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 363 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 363

حقائق الفرقان ۳۶۳ سُورَةُ الْبَقَرَة اتباع اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے اسے کہا کہ تم ہمارے فرمانبردار ہو جاؤ تو کہا حضور میں تو فرمانبردار ہو چکا اور آپ کا کیوں فرمانبردار نہ بنوں آپ تو رب العالمین ہیں۔ابراہیم فرمانبرداری کی نوعیت اور وجہ نہیں پوچھتا۔حکم کے ساتھ ہی فرمانبرداری کا اقرار کیا ہے۔یہاں تک ہی نہیں بلکہ وَ وَطَى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيْهِ وَ يَعْقُوبُ يبَنِى إِنَّ اللهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ اَنْتُم مُّسْلِمُونَ (البقرة : ۱۳۳) یعنی اسی فرمانبرداری کی ابراہیم نے اپنے بیٹے کو وصیت کی اور یعقوب نے بھی کہا کہ اے میرے بیٹو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو برگزیدہ کیا ہے جو فرمانبردار بنے کا دین ہے۔پس تم فرمانبردار ہو کر ہی مرو۔اسی ایک نکتہ پر سارے کمالات کا دارو مدار ہے۔غرض فرمانبرداری کامل فرمانبرداری تمام سکھوں کی جڑ ہے۔میں نے بتایا ہے کہ انسانی اور جسمانی علوم سکھ کا موجب ہوتے ہیں تو جاودانی علوم کیوں جاودانی راحت کا ذریعہ نہ ہوں؟ میں اپنے تجربہ سے اور تمام راستبازوں کے تجربہ کے علم سے کہتا ہوں کہ جاودانی علوم سے متمتع ہونے والا کبھی گھبراؤ میں نہیں ہوتا۔اتنا سکون راحت اسکیت کہنے والے کے سوا کسی اور کو نہیں مل سکتا۔الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۱ ، ۱۲ مورخه ۲۸ / مارچ و ۷ را پریل ۱۹۱۰ صفحه ۱۸،۱۷) ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ صدق اور اخلاص کہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہوا کہ اسلم قال أَسْلَمْتُ ( البقرة : ۱۳۲) اے ابراہیم تو فرمانبردار ہو جا عرض کیا حضور میں تو فرمانبردار ہو چکا۔اسلہ نہیں کہا اسلمٹ کہا یعنی اپنا ارادہ رکھا ہی نہیں معا حکم الہی کے ساتھ ہی تعمیل ہو گئی۔الحکم جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ / فروری ۱۹۰۴ صفحه ۴) وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا ۚ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ إِذْ قَالَ لَهُ رَبَّهُ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ وَ وَصّى بِهَا إِبْرَاهِمُ b و بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِى إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ - اَمَ كُنْتُمُ