حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 348 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 348

حقائق الفرقان ۳۴۸ سُورَة البَقَرَة اسمعیل کو بھی ہو سکتی ہے۔اگر یہ وعدے روحانی ہیں تو اسحق اور اسمعیل دونوں کے لئے اور اگر جسمانی ہیں تو بھی دونوں کے لئے۔اور اگر عام ہیں۔روحانی ہوں یا جسمانی۔تو بھی دونوں کے لئے۔مشتر کہ وعدے ا۔جب ابراہیم کنعان میں پہنچا تو خدا نے کہا یہ زمین میں تیری اولا دکو دوں گا۔پیدائش باب ۷:۱۲ ۲۔جب ابراہیم لوط سے جدا ہوئے خدا نے کہا آنکھیں کھول چاروں طرف کی زمین تیری اولاد کو دوں گا۔پیدائش باب ۱۴:۱۳ تا ۱۶۔مصر سے فرات تک کی زمین میں تیری اولا د کو دوں گا۔پیدائش باب ۱۸:۱۵ ۴ تیری اولا دکو وسیع اور بے شمار کروں گا۔پیدائش باب ۵:۱۵ ۵۔جب ابراہیم نانوے برس کے ہوئے خدا نے وعدہ کیا کہ تجھے زیادہ سے زیادہ کروں گا۔تجھ سے قو میں پیدا ہوں گی اور بادشاہ ہوں گے اور کنعان کی زمین بوراشت دائی تجھ کو دوں گا۔پیدائش باب ۶:۱۷ تا ۸ یہ وہ وعدے ہیں جو ابراہیمؑ کی اولاد کے لئے مشترکہ ہیں اور یہ خدا کے سچے وعدے دونوں بھائیوں اسمعیل اور اسحق کے حق میں ظاہر ہوئے۔کنعان کا ملک ایک زمانے تک بنی اسحق کے قبضے میں رہا پھر تیرہ سو برس سے آج تک بنی اسمعیل یا ان کے خادموں کے قبضے میں ہے۔ایسا ہی وہ ملک جو لوط کے جدا ہوتے وقت ابراہیم نے دیکھا اور ایسے ہی مصر سے فرات تک کا ملک دونوں صاحبوں کو ملا۔اسمعیل اور الحق سے ابراہیم کی اولاد بہت بڑھی۔ان سے قو میں پیدا ہوئیں۔بادشاہ نکلے۔کنعان کے مالک ہوئے۔کوئی تخصیص بنی اسحق کے لئے اس میں نہیں بلکہ زبور ۹:۱۰۵ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ الحق سے جسمانی وعدہ تھا کیونکہ لکھا ہے کہ ” وہ عہد جو ابراہیم سے ہوا اور اسحق سے اس کی قسم کھائی اور بنی اسرائیل سے دائمی باندھا گیا اور یعقوب سے بطور قانون کے مقرر ہو اوہ کنعان کی زمین دینے کا وعدہ تھا۔“