حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 341
حقائق الفرقان ۳۴۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة رڈے رکھے۔سات ہی مرتبہ طواف کیا اور ہر جگہ دعائیں کیں۔البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۸) وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْراهِمَ مُصَلَّى - جس مقام پر ابراہیم نے نماز پڑھی اس درجہ کی تم فرماں برداری کرو اور عبادت کرو۔تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۹) اَنْ طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (البقرة : ١٢٦) کا مطلب یہ ہے کہ مکہ معظمہ کو بت پرستی اور بتوں سے پاک کر دو۔( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن - صفحہ ۱۳۴) ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن - صفحہ ۳۳۴) والوں کے لئے۔۱۲۷- وَ اِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا مِنَّا وَ ارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ b مَنْ أَمَنَ مِنْهُمْ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَأَمَتَّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ اضْطَرة إلى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ - ترجمہ۔اور جب ابراہیم نے دعا مانگی، اے میرے رب ! تو اس شہر کو امن اور سلامتی کا شہر بنادے اور یہاں کے رہنے والوں کو جو تجھ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے ہوں ان کو پھلوں سے روزی دیجیو، اللہ نے فرمایا اور منکر کو میں تھوڑا سا فائدہ دوں گا پھر اس کو آگ کے عذاب میں بے بس کر دوں گا اور وہ بہت بُرا ٹھکانہ ہے۔تفسیر۔اور جب کہا ابراہیم نے اے رب کر اس شہر کو امن کا اور روزی دے اس کے لوگوں کو میوے۔جو کوئی ان میں یقین لاوے اللہ پر اور پچھلے دن پر۔( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۱۹۱ حاشیه ) رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا آمِنًا - واقعی بیت اللہ امن کا گھر بنا کہ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ ے اور لوگ اُچک لئے جار ہے ہیں اس کے آس پاس سے۔