حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 335 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 335

حقائق الفرقان ۳۳۵ سُورَةُ الْبَقَرَة قنوت نماز میں کھڑا ہونا ، فرمانبرداری ، دعا مانگنا ، عام عبادت سب کو قنوت کہتے ہیں۔ قضی ۔ قَدَّرَ ، اندازہ کیا، حکم جاری کیا، کام کو پورا کیا، پیدا کیا ، خبر دی۔ البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۷۸) قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا اتخاذ ولد کی تردید فرماتا ہے۔ ایک یہ فرما کر کہ سبحانہ ۔ دوم له ما في السَّمواتِ وَالْأَرْضِ - سوم كُلٌّ لَهُ قُنِتُونَ - چهارم بَدِيعُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ - پنجم إِذَا قَضَى أَمْرًا - قضی کے معنے ایک تو اَمَرَ دوم خَلَقَ ۔ سوم أَخْبَرَ - چوتھا فارغ ہوا۔ اس کی مثال فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى قَوْمِهِمْ مُنْذِرِينَ (الاحقاف: ۳۰) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ا ر مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰) أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة : (۱۱۶) جس طرف تم منہ کرو اسی طرف خدا کا منہ پاؤ گے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۱۲۴) فَثَمَّ وَجْهُ الله - جدھر تم ( صحابہ ) توجہ کرو ادھر جناب الہی کی توجہ ہو گی ۔ ملک فتح ہو جائے گا۔ وحدت وجودی غلطی پر ہیں ۔۔۔۔ سبحنه - عقائد باطلہ عیسائیان کے مطابق اللہ کامل قدوس نہیں بن سکتا ۔ - كن فيكون - مرنے کے بعد زندہ وہی کرتا ہے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۹) ١١٩ - وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتُ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ - ترجمہ۔ اور جاہل نادانوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہم سے کیوں کلام نہیں کرتا یا ہماری طرف کوئی نشان کیوں نہیں بھیجتا۔ اُن سے پہلے کے لوگ بھی اسی طرح اعتراض کرتے رہے ان سب کے دلوں کی ایک ہی حالت ہو گئی ہے۔ بے شک ہم نے اپنی آیتوں کو ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں کھول لے تو جب وہ پورا ہو گیا لوٹ کر پہنچے قوم کی طرف ڈراتے ہوئے ۔ (ناشر)