حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 336 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 336

حقائق الفرقان کھول کر بیان کر دیا ہے۔۳۳۶ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تفسیر۔لَوْ لَا يُكَلِّمُنَا اللہ یعنی اللہ میں کیوں الہام نہیں کرتا۔اس کی مثال یہ ہے جیسے کوئی جاہل جٹ کہے کہ بادشاہوں پیادوں کی معرفت احکام بھیجتا ہے خود کیوں ہم سے مطالبہ نہیں کرتا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ۲۰ مؤرخه ۴و۱۱ / مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰) ۱۲۳ ، ۱۲۴ - يبَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمُتُ عَلَيْكُمْ وَ أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدُكَ وَلَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ - ترجمہ۔اے اسرائیل کی اولا دوہ نعمت جو تم کو میں نے بخشی تھی اس کو یاد کرو اور ہمیں نے تم کو بزرگی دی تھی اُس وقت کے سب لوگوں پر۔اب اس وقت سے ڈرو جس وقت کوئی جان کسی جان کے کچھ کام نہ آئے گی اور نہ اُس کی طرف سے کوئی بدلہ لیا جاوے گا اور نہ اُس کو کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ وہ مرد ہی دیئے جائیں گے۔تفسیر۔الحمد شریف میں تین قوموں کا ذکر ہے ایک اَنْعَمتَ عَلَيْهِمْ کا ایک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا اور ایک ضالین کا۔قرآن کریم نے یہاں تک ان تین گروہوں کا رنگ برنگ میں ذکر کیا ہے۔رکوع اول میں بتایا کہ اَنْعَمتَ عَلَيْهِمْ کا دوسرا نام متقین ہے ان کو انعام ملتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ۲۰ مؤرخه ۴و۱۱ مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۰) اللہ جلشانہ نے الْحَمد میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضَالِين کا ذکر فرمایا ہے۔علمی طور پر فرمایا کہ جو لوگ نمازوں کے پابند ہیں، اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، کتاب اللہ اور آخرت یا جزا سزا پر ایمان رکھتے ہیں وہ اَنْعَمتَ عَلَيْهِمُ میں ہیں مگر دوسرے لوگ جو انکار کرتے ہیں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہیں۔تیسرے وہ جو ضالین ہیں جو تجارت کے ذریعہ سے تمام مذہبوں سے واقف ہو سکتے تھے اور وہ نصاری ہیں۔پھر فرمایا کہ بدعہد لوگ ضَآلّ ہوتے ہیں۔ان کا ذکر لمبا کیا پھر مَغْضُوب اور مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کا نام لے کر بتایا۔