حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 328 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 328

حقائق الفرقان ۳۲۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة دعوئی اسلام نہ ہو۔مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنُ کا مصداق ہو۔ساری توجہ خدا تعالیٰ ہی کی طرف لگا دیوے اور ایسے طریق پر کہ گویا وہ خدا کو دیکھ رہا ہے یا کم از کم اتنا ہی ہو کہ اس بات کو کامل طور پر سمجھے کہ خدا مجھ کو دیکھ رہا ہے۔خدا تعالیٰ کے انعام کو یاد کر کے اور یہ دیکھ کر کہ کیسی کتاب، کیسا مذہب اُس نے عطا کیا ہے! الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مؤرخہ ۳/ مارچ۱۸۹۹ء صفحه ۵) ۱۱۴ - وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قولهم فالله تعا وبرود فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ - ترجمہ۔اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی حقیقت و ہدایت پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی سچائی و ہدایت پر نہیں حالانکہ دونوں کتاب پڑھتے ہیں ایسا ہی انہوں کہا جو بے پڑھے ہوئے جاہل ہیں۔بس اللہ ہی ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔تفسیر۔وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرِى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرِى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْ ءٍ وَ هُمْ يَتْلُونَ الْكِتَب كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔(البقرة : ۱۱۳) یہود نے کہا عیسائی کچھ راہ پر نہیں اور عیسائیوں نے کہا یہود کچھ راہ پر نہیں حالانکہ ممکن ہے بلکہ واقعی یوں ہے کہ عیسائیوں میں بہت سی خوبیاں ہوں۔پس یہود کا عام طور پر یہ کہنا کہ عیسائی کچھ راہ پر نہیں غلطی اور ناسمجھی ہے۔ایسا ہی ممکن ہے بلکہ واقعی ہے کہ یہود میں کچھ بھلائی بھی ہو۔پس عیسائیوں کا علی العموم یوں کہہ دینا کہ یہود کچھ بھی راہ پر نہیں بڑی نا سمجھی اور بے انصافی ہے۔غرض علی العموم کسی مذہب کو یوں کہہ دینا کہ وہ بالکل ہی بھلائی سے مبرا ہے کوئی علمی بات نہیں۔تصدیق براہینِ احمدیہ۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۸) اے اور یہود کہتے ہیں نصاری کچھ بھی نہیں اور نصاری کہتے ہیں یہود کچھ بھی نہیں۔حالانکہ وہ کتاب (مقدس) کو پڑھتے ہیں۔نادان ایسا ہی کہا کرتے ہیں۔