حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 326
حقائق الفرقان ۳۲۶ سُورَةُ الْبَقَرَة ہوتے ہیں اور ان کا اس دنیا سے کوچ کر جانا ان کے عنصری وجود کی نسخ ہوتی ہے۔ بلکہ ایک زمانہ ایسا بھی آتا ہے کہ بعض آیات بھول بھی جاویں۔ لاکن رحمت الہیہ نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ہم کو عمده تسلی بخش ہے۔ جس پر ہم ایمان لا کر یقین کرتے ہیں کہ آپ کی اولاد سے آپ سے خیر کان اللہ نزل من السماء یا کم سے کم آپ کی مثل آنے والا ہے اور نسخ کے ایسے وسیع معنے لینے میں السید عبدالقادر الجیلانی جیسے بزرگ ہمارے ساتھ ہیں۔ ریویو آف ریلیجز - جلدے نمبر ۶، ۷ ماہِ جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۳) ۱۱۲، ۱۱۳ - وَ قَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ لِلَّهِ أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - ترجمہ ۔ اور اہل کتاب نے جو کہا کہ یہودیوں اور نصاری کے سوا کوئی بہشت میں ہرگز داخل نہ ہوگا اُن کی یہ آرزوئیں بالکل جھوٹ ہیں اُن سے کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی حجت پیش کرو۔ (ہاں بہشت میں وہ داخل ہو گا ) جس نے اپنی ذات کو ہر طرح اللہ کے سپرد کر دیا اور وہ نیکو کار اللہ کا دیوانہ اور شیدا ہو تو ایسے کو اجر ہے اُس کے رب کے پاس اور نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ غم رکھتے ہیں ۔ تفسیر - قَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ - آدمی جب اکیلے بیٹھتے ہیں تو دوسروں کی عیب چینی کرنے لگ جاتے ہیں اور پھر اپنے تئیں کچھ سمجھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ دوسروں کی حقارت سما جاتی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم ہی جنت میں جائیں گے۔ یہ صرف ہوائی باتیں ہیں۔ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۔ برہ کے معنے ہیں قطع کے۔ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل قاطع یا حجت نیرہ پیش - کرو اور بڑھن کے معنے ظاہر کیا“ کے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴و۱۱ / مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۱۹ ) بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۱۱۳) ہاں جس نے فرمانبردار کیا ! مانبردار کیا اپنی ساری طاقتوں کو اللہ کا اور وہ محسن بھی ہو پس اس