حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 294 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 294

حقائق الفرقان ۲۹۴ سُورَةُ الْبَقَرَة چڑھنے کے وقت سے ڈوبنے تک برابر دیکھتے رہتے ہیں پھر ان کی قوت نفس بہت بڑھ جاتی ہے اور وہ غیر معمولی کام دنیا میں کر سکتے ہیں۔تفخیذ الا ذبان جلدے نمبرے۔جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۵) ۱۰۵ تا ااا - يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انْظُرُنَا وَاسْمَعُوا وَ لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ اَلِيْمُ - مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَلَا دو b الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنَسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - أَلَمْ تَعْلَمُ اَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ - اَمَ تُرِيدُونَ أَن تَسْتَلُوا رَسُولَكُمْ كَمَا سُبِلَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ وَمَنْ يَتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ وَذَ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الكتب لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كَفَارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكَوةَ وَ مَا تُقَدِّمُوا لِاَنْفُسِكُم مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ - ترجمہ۔اے ایمان والو! تم (یہودیوں کی طرح رسول اللہ کو ) رَاعِنَا نہ کہو بلکہ انظُرْ نَا کہا کرو اور اچھی طرح سن لیا کرو اور منکروں کو دکھ کی مار پڑنے والی ہے۔ان اہل کتاب میں سے جومنکر ہو گئے ہیں اور مشرک بھی ، یہ چاہتے ہی نہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے کوئی خیر و برکت تم پر نازل ہو اور اللہ تعالیٰ تو اپنی رحمت سے خاص کر رہا جس کو چاہ رہا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔ہم جو کسی نشان کو مٹاتے یا اس کو بھلا دیتے ہیں تو اُس سے بہتر یا اُس کے مانند لاتے ہیں کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک شے کا اندازہ کرنے والا ہے۔کیا تو نہیں جانتا کہ آسمان اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کی ہے۔اللہ کے سوا تمہارا کوئی بھی حامی اور مددگار نہیں ہے۔(اے ایماندارو!) کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے