حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 293

حقائق الفرقان ۲۹۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کراہت کے ساتھ دیکھتے ہیں (جہاں اُوپر کا قصہ لکھا ہے وہاں یہ بات بھی ہے خیر ) اور خائب و خاسر واپس پھرے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب یہ یہودی ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضر ر دیتی ہیں ان کے حق میں مفید بالکل نہیں ہیں۔جواب یہ کرتے ہیں آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہیں۔ہاروت ماروت نے جو سکھایا تھا وہ چونکہ نبیوں کے حکموں کے ماتحت تھا اس لئے کامیابی کا موجب ہوا۔لیکن اب چونکہ نبی کی نافرمانی میں وہ ہتھیار چلتا ہے اس لئے کچھ کام نہ دے گا۔کیا اچھا ہوتا کہ وہ ایسی بری ھے کے بدلے میں اپنی جانوں کو نہ بیچتے بلکہ اب تو یہ ان کے لئے بہتر ہے کہ ایمان لائیں۔متقی بن جاویں تو اللہ کے ہاں بہت اجر پائیں۔( بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مؤرخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۴،۳) إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ۔سونے کو کٹھالی میں رکھنا تا کہ اس کا کھرا اور کھوٹا پین معلوم ہو جاوے۔آزمائش، امتحان - دیکھو يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذريت : ١٤) أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا۔۔۔(العنكبوت : ٣) اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ۔(الانفال : ٢٩) وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ۔۔۔(البقرة :۱۵۶)۔۔بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً - الانبياء : ه ۳۶) فلا تكفر۔پھر کفر کا ارتکاب نہ کرنا۔تعلیم کے خلاف نہ کرنا۔البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۱) سحر کے کئی ایک اقسام ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں (۱) ترکیب و تحلیل کا علم (۲) پولیٹکل اکانومی۔پالیٹکس (۳) ہاتھ کی چالاکی (۴) قوت نفس رُوح جس میں تو جہ سے کام لیا جاتا ہے۔سلب امراض و حُبّ عداوت کے کام لئے جاتے ہیں۔(۵) تو ہمات یعنی ارواح خبیثہ سے تعلق پیدا کر کے پھر ان سے کام لینا یہ تعلق پیدا کرنے اور پھر اس کو قائم رکھنے کے لئے عجیب عجیب کام ان کو کرنے پڑتے ہیں۔ہر وقت جنبی رہتے ہیں۔مرگھٹ کی آگ پر مردوں کی کھو پر یوں میں کھانا پکاتے ہیں۔انسانی چمڑے پر بیٹھتے ہیں وغیرہ ذلک۔ایسے لوگ بھی ہم نے بچشم خود دیکھے ہیں جو سورج کو لے ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے۔۲۔کیا لوگوں کو خیال ہے کہ وہ چھوڑے جائیں۔۳ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں۔ہے اور ہم تمہارا امتحان لیں گے۔۵۔برائی و بھلائی سے آزما کر۔(ناشر)