حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 284 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 284

حقائق الفرقان ۲۸۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة دیتیں اور بے شک وہ خود بھی جانتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے خریدا ہے اس کا کچھ بھی نتیجہ آخرت میں نہیں ہے اور البتہ بُرا ہے جو کچھ انہوں نے اپنی جانوں کے بدلے میں خریدا۔کاش وہ جانتے۔لو تفسیر او كُلبَا عَهَدُوا عَهْدًا عہد کرتے ہیں اور پھر توڑ دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی کتاب کو اس طرح سے پس پشت ڈال دیتے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں۔انسان کے قومی محدود ہیں ایک حد تک کام کر کے تھک جاتے ہیں۔اسی واسطے انسان بعض اوقات لعب کی کتابوں میں مصروف ہو جاتا ہے۔حضرت سلیمان کے زمانہ میں بڑا امن ہو گیا تھا۔ایسی ہی حالت میں بیرونی آدمی آتے تھے اور اپنے ہمراہ عجیب عجیب دلر با اشیاء لاتے تھے تا کہ مقبول ہوں مگر جب مقبول نہیں ہوتے تو برا بھلا کہتے ہیں۔اس لئے بہت سے لوگوں نے اپنی عجیب عجیب بدذاتیوں کو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب کیا ہے۔مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ - سلیمان علیہ السلام کا فر نہ تھے بلکہ کافر شیطان تھے جو سحر کی باتیں کرتے تھے۔و سخر - كُلُّ مَا دَقَ وَ لَطَفَ مَأْخَذُهُ ، ناول، دلربا با تیں حقیقت سے بات کو ہٹا دینا۔ایسے اعمال جن سے انسان ارواح بحیثہ سے تعلق پیدا کرتا ہے۔اعلی درج کی لطیف بات کو بھی بھر کہتے ہیں۔حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے۔وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لسخرًا (صحيح بخاري كتاب النكاح باب الخطبة )۔پس معلوم ہوا کہ سحر ممدوح بھی ہے اور مذموم بھی۔سحر کی میں نے بڑی کتابیں پڑھی ہیں۔بعض لوگ تو خواص اشیا میں کام کرتے ہیں۔ہمارے ملک کے لوگ تو کیمیا کے پھندے میں پھنس گئے ہیں۔پھر مغربی ملک کے لوگوں نے ریل اور تار برقی وغیرہ ایجادیں کیں۔بار یک در بار یک تدابیر جس کو پولیٹیکل اکانومی کہتے ہیں۔ایک ہاتھ کی چلا کی ، ایک قوت نفسانی کی تحریک،ایک روحوں کی بڑی طاقت ہوتی ہے کبھی لوگوں کو دھوکا دے دیتے ہیں۔جیسے حضرت موسیٰ کے مقابل پر ساحروں نے کیا۔کچھ ستاروں کی تاثیریں ہوتی ہیں۔ان میں بھی عجیب در عجیب باتیں ہوتی ہیں۔سورج کے پوجاری میں ے ان بدکاروں نے جب کبھی کوئی معاہدہ کیا۔۲ سخر : جس کا ماخذ نہایت باریک اور لطیف ہو۔( ناشر ) ے اور یقینا بیان بھی سحر ہے۔(ناشر)