حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 278
حقائق الفرقان ۲۷۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اس دنیا میں کوئی مستقب بغیر از سبب نہیں ایک چیز دوسری چیز سے پیدا ہوتی ہے۔اس زمانے کے فلاسفر بھی اس بات کو مانتے ہیں۔پس خیال کرو کہ بعض وقت بیٹھے بیٹھے آدمی کے دل میں نیک کام کے لئے ایک لہر اٹھتی ہے اور ایک نیکی کے کرنے کے لئے جوش پیدا ہو جاتا ہے اور اس میں جدید تحریک نظر آتی ہے۔حالانکہ انسان اور اس کا علم اور اس کے قومی پہلے سے موجود تھے مگر یہ تحریک یک دم پیدا ہوتی ہے جس سے معلوم ہوا کہ کوئی نہ کوئی وجود اس کا محرک ہے۔پس ایسی تحریک کرنے والے کا نام حدیث و قرآن کی رو سے ملک ہے۔ملک کو علم ہوتا ہے اس لئے وہ حسب موقعہ محل ایک کام کی تحریک کرتا ہے جو انسان فورا اس پر عمل کرتا ہے۔( ہمارے حضرت اقدس اپنے قلب صافی میں جس وقت کسی کام کی تحریک پاتے تو اسی وقت خواہ رات کے بارہ بجے ہوں اس کے کرنے میں مشغول ہو جاتے اور مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ) تو ملک کو اس شخص کے ساتھ ایک محبت پیدا ہو جاتی ہے اس لئے وہ اور تحریکیں کرتا ہے اور پھر دوسرے ملائکہ کو بھی جو اس کے قریب ہوتے ہیں اطلاع دیتا ہے کہ یہ قلب اس قابل ہے کہ ہم اسے نیک تحریکیں کرتے رہیں۔اس طرح تمام ملائکہ حتی کہ ملاء اعلیٰ میں اس کی نسبت ایک توجہ پیدا ہوتی ہے اور اس کا تعلق بڑھتے بڑھتے وہ زمانہ آتا ہے کہ تتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ اَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا (حم السجدة: ۳۱) یہ بالکل سچی بات ہے جو میں نے کہی تم تجربہ کر کے دیکھ لو۔پھر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام ملائکہ کا آفیسر جبرائیل امین ہے یعنی تمام محکمے نیکیوں کی تحریک کے جو قلب سے متعلق ہیں ان کا افسر جبرائیل ہے چنانچہ قرآن مجید میں عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَدِيْنِ۔مُطَاعِ ثُمَّ آمِين (التکویر : ۲۱، ۲۲) آیا ہے۔رسول کریم نے فرمایا أُوتِيتُ جَوَامِعَ الكَلِمِ میری تعلیم تمام دنیا کی پاک تعلیموں کی جامع ہے کیونکہ تمام نیکیوں کی تحریکوں کے آفیسر کا تعلق میرے قلب سے ہے۔جامع کے یہ معنے ہیں کہ دنیا میں کوئی ایسی صداقت ( جو قلبی اور روحانی ہو ) نہ ہوگی جس کے لئے قرآن مجید سے کوئی آیت نہ ملے۔لے ان پر فرشتے اُترتے ہیں ( یہ کہتے ہوئے ) کہ آپ خوف نہ کریں اور دل میں رنجیدہ نہ ہوں۔(ناشر) عرش عظیم کے مالک کے نزدیک بڑا درجہ پایا ہوا ہے۔اطاعت کیا گیا اللہ کے پاس بڑا امانت دار ہے۔(ناشر)