حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 259
حقائق الفرقان ۲۵۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو اور بعض احکام سے انکار کرتے ہو تو جو شخص تم میں سے یہ طریق اختیار کرے اُس کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں بھی ذلیل کیا جاوے اور قیامت کے دن تو سخت سے سخت عذاب میں ڈالا جاوے اور اللہ تعالیٰ تمہارے کرتوتوں سے ہر گز بے خبر نہیں۔تفسیر میقاق۔پختہ وعدہ۔نبی کریم نے بھی تمام اقوام سے وعدہ لیا۔البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ /نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۴) وَ انتُم تَشْهَدُونَ۔تم نے اس معاہدہ پر اپنی گواہیاں ثبت کر دیں۔اس سے آگے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر تم وہی ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرانا اور جلاوطن بنانا چاہتے ہو۔یہ اس طرح کہ تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمُ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ، بدکاری اور ظلم کے لئے ان کی پیٹھ بھرتے ہو۔مدد دیتے ہو۔قیدیوں کو تو فدیہ دے کر چھڑاتے ہومگر جو اس سے برا کام ہے جلا وطن کرانا اس سے باز نہیں آتے۔افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْض الكتب - یہ مرض آج کل بہت ساری ہے کہ ایک ہی کتاب کے بعض احکام کی تو تعمیل کی جاتی ہے بعض کی مطلق پرواہ نہیں کرتے۔کئی لوگ ایسے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں مگر زکوۃ کا خیال تک نہیں۔روزے رکھتے ہیں مگر نہیں سوچتے کہ کسی پر ظلم کرنا برا ہے۔یوں تو تہجد گذار ہیں مگر لڑکیوں کو میراث دینے کی قسم ہے۔یہ بہت بری بات ہے اس سے بچو ورنہ اس کی سزا جہنم ہے۔وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ۔یہ ایک پیشگوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۵،۱۴) اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی ہے۔اس کا نام قرآن ہے میں نے اس کو سامنے رکھ کر بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے اور ژنداور اوستا کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے۔قرآن بڑا آسان ہے۔میں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان نوجوان تھا۔ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔اُس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے وَلَقَد يسرنا القُرآن (القمر: ۴۱) مگر قرآن کہاں آسان ہے۔میں نے کہا آسان ہے۔ہم دوسری کتابوں کو جمع ا اور بے شک ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کے لئے۔