حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 252 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 252

حقائق الفرقان ۲۵۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ہاتھ میں لے کر کہتے پھرتے ہیں خدا کا کلام ہے۔کتاب مقدس میں یوں لکھا ہے حالانکہ اصل کتاب کا پتہ بھی نہیں لگتا کہ کہاں گئی؟ بلکہ یہاں تک مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں کہ ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا کہ وہ اصلی زبان جس میں انجیل تھی عبری تھی یا یونانی۔حالانکہ مسیح علیہ السلام کے آخری کلمات ایلی ایلی لِمَا سَبَقَتَانی اور ان کی قومی اور مادری زبان سے صاف طور پر یہ پتہ لگتا ہے کہ وہ عبرانی ہی تھی مگر یہ یونانی کہتے جاتے ہیں اصل یہ ہے کہ اصل کتاب کا پتہ ہی نہیں ہے۔اب جو کچھ ان کے ہاتھ میں ہے وہ ذاتی خیالات ہیں۔غرض اس قسم کا تو مذہب کمزور ہے اور پھر اس پر طرفہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے طریق اشاعت کی وجہ سے کہیں خوبصورت عورتوں کے ذریعہ تبلیغ کر کے ، کہیں ہسپتالوں کے ڈھنگ ڈال کر اخبارات اور رسالجات کی اشاعت سے کوئی قوم، کوئی خاندان ایسا نہیں چھوڑا جس میں سے کسی نہ کسی کو گمراہ نہ کر لیا ہو۔الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۷) ۸۱ تا ۸۳ - وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا ايَّامًا مَّعْدُودَةً ۖ قُلْ اتَّخَذْتُم عِندَ اللهِ عَهْدًا فَلَنْ يُخْلِفَ اللهُ عَهْدَةَ أَم تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ - بَلَى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ اَحَاطَتْ بِهِ خَطِيَّتُهُ فَأُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ أُولَبِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - ترجمہ۔اور (ایسے کرتوتوں پر یہ کہتے ہیں کہ ہم کو دوزخ کی آگ کچھ گنتی کے تھوڑے ہی دن جلائے گی۔ان سے پوچھو تو کہ کیا تم اللہ سے کوئی اقرار لے چکے ہو کہ اللہ اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا یا تم خود اللہ کی طرف سے ایسی باتیں بناتے ہو جس کا کوئی علم تمہارے پاس نہیں۔ہاں جس نے گناہ کو اپنا کسب بنالیا اور اُس کی بدیوں نے اُس کو ہر طرف سے گھیر لیا تو ایسے ہی لوگ آگ میں جلتے بُھنتے رہیں گے ہمیشہ۔اور جو لوگ سچے دل سے ایمان لائے اور اچھے کام کئے ایسے ہی لوگوں کے لئے جنت ہے اور وہ ان کا سدا رہنے کا ٹھکانا ہے۔لے اے میرے اللہ اے میرے اللہ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ہے۔(ناشر)