حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 222 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 222

حقائق الفرقان ۲۲۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تا کہ تم سے غلاموں والی عادتیں دور ہو جائیں اور تم بادشاہ بننے کے قابل ہو جاؤ مگر تم نے اس کی ناقدری کی اور کفرانِ نعمت کر کے اپنی ہی جان پر ظلم کیا۔تم شہروں میں بود و باش کرنے اور اعلیٰ اور بلا مشقت کے کھانا کھانے کو چھوڑ کر لہسن، پیاز اور دالوں کے خواہشمند ہوئے۔سلوی۔شہد ، بٹیر۔من۔جو رزق بلا محنت و مشقت ملے۔مِنَ السَّمَاء - اٹل، ناگزیر ، آسمان سے، بادل سے۔البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ /نومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۱) ۵۹ - وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَ ادْخُلُوا البَابَ سُجَّدًا وَ قُولُوا حِطَةٌ تَغْفِرُ لَكُمْ خَطيكُمْ وَ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ۔اور جب ہم نے تم کو حکم دیا کہ اس شہر میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں چاہو با فراغت کھاؤ اور فرماں بردار ہو کر دروازے سے داخل ہو اور اپنے گناہوں سے پاک رہنے کی دعا (یعنی استغفار کرتے جاؤ ہم تمہاری سب خطائیں معاف کر دیں گے ، اور اچھے کام کرنے والوں پر تو قریب ہی بہت بڑے بڑے فضل کریں گے۔تفسیر۔وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا (البقرۃ:۵۹) اور جب کہا ہم نے داخل ہو تم اس بستی میں پس کھاؤ تم اس سے۔(ریویو آف ریلیجنز جلدے نمبر ۶، ۷۔جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷) پس پھر جب ہم نے تمہاری خواہش پورا کرنے کے لئے کہا کہ جاؤ شہروں میں رہو اور با فراغت کھاؤ اور پیو اور داخل ہو دروازوں میں فرمانبردار ہو کر دعائیں اور استغفار کرتے ہوئے۔(البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۶۱) وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا - کسی بستی میں جاؤ تو پکا عہد کر لو کہ فرمانبردار ہو کر رہیں گے اور خلل امن کے مرتکب نہ ہوں گے۔حظة - تو بہ کرنے سے ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے۔اور سُجَّدًا کا اجر نزِيدُ