حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 223
حقائق الفرقان ۲۲۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة الْمُحْسِنِينَ سے ظاہر ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱) ٢٠ - فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجَرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ۔ترجمہ۔مگر اس جماعت سے ظالم طبع لوگوں نے جو کچھ ان کو کہا گیا تھا کسی اور بات سے بدل دیا اس وجہ سے ہم نے ان ظالموں پر آسمانی و با نازل کی کیونکہ انہوں نے نافرمانی کی تھی۔تفسیر۔مگر ظالموں نے ہماری بتلائی ہوئی دعاؤں کو تبدیل کر کے کچھ کا کچھ بنالیا۔پس نازل کیا ہم نے اوپر ان کے عذاب ناگزیر بدلے اس کے کہ وہ فسق کرتے تھے۔البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ /نومبر ۱۹۱۲ء صفحه (۶۱) ۶۱ ۶۲ - وَإِذِ اسْتَسْقَى مُوسَى لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِبُ بَعَصَاكَ الْحَجَرَ - فَانْفَجَرَتْ b مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ أَنَاسِ مَشْرَبَهُمْ كُلُوا وَاشْرَبُوا مِنْ۔رزْقِ اللهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ - وَاذْ قُلْتُمْ يَمُوسى لَنْ نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامِ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِنَا تُنبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقْلِهَا وَقِنَا بِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا قَالَ اتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَّا سَاَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ المَسْكَنَةُ وَبَاوُرُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَ b b يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ، ذلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ - ترجمہ۔اور وہ وقت بھی یاد کرو جب کہ اپنی ( پیاسی) قوم کے لئے موسیٰ نے پانی مانگا تو ہم نے ایک تدبیر بتائی کہ تو اپنی لاٹھی پتھر پر مار پس اُس میں بارہ چشمے پانی کے بہہ نکلے اور سب لوگوں نے اپنا (اپنا) گھاٹ معلوم کر لیا اور حکم ہو گیا کہ ( اللہ کی دی ہوئی روزی تم کھاؤ اور پیو اور ملک میں فسادنہ پھیلاتے پھرو۔اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم سے تو ایک ہی طرح کے کھانے پر نہیں رہا جاتا تو اپنے رب سے ہمارے لئے دعا مانگ کہ زمین سے جو چیزیں اُگتی ہیں ساگ ہوں